مذہبی خبریں

آج یوم دعا و یوم احتجاج منانے کی اپیل
حیدرآباد /21 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کے ذمہ داران مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری ، مولانا محمد عبدالقوی ، مفتی عبدالملک مظاہری ، مفتی تجمل حسین قاسمی ، مفتی معراج الدین علی ابرار ، مولانا سید احمد ومیض ندوی ، مولانا غوث رشیدی ، حافظ سلیم بابر ، محمد معین الدین ، مولانا عبدالغفار خان سلامی ، حافظ سلطان مجاہد ، مولانا سید نذیر احمد یونس قاسمی ، مولانا عباد بن ذکی قاسمی ، مولانا سید مجتبی محی الدین مظاہری ، مفتی عبدالرؤف قاسمی ، حافظ یعقوب ، مفتی عبدالرحمن ماجد ، حافظ یونس ، جناب منیرالدین ، مولانا مجیب الرحمن قاسمی ، مولانا سید شاہ افتخارالدین قادری ، مولانا حبیب الرحمن حسامی ، مولانا شبیر علی خان ، مفتی یحیی عمیر قاسمی ، مفتی عبدالحئی ، حافظ بدیع الدین انور ، مولانا مستقیم الدین قاسمی و دیگر اراکین نے القدس ( یروشلم ) کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے ٹرمپ کے ظالمانہ و بدبختانہ فیصلہ کی پرزور مذمت کی اور اس ضمن میں 22 ڈسمبر بروز جمعہ ، یوم دعا و یوم احتجاج کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے ۔ خصوصاً گریٹر حیدرآباد کے تمام خطباء ، ائمہ ، متولیان مساجد و انتظامی کمیٹیوں سے خواہش اور گذارش کی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے بعد دعاء کا اہتمام کریں اور پرامن منظم احتجاج کریں ۔

محافل سیرت النبی ﷺ برائے خواتین و طالبات
حیدرآباد /21 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹیڈیز کے زیر اہتمام چلائے جانے والے 3 سالہ کورس برائے عالمیت ’ فی علوم القرآن الکریم ‘‘ کے دوسرے سال میں شامل نصاب سیرت النبی ﷺ کے ضمن میں منعقدہ سلسلہ وار محافل سیرت 9 ڈسمبر سے شروع ہوچکے ہیں جو تین ماہ تک جاری رہیں گے ۔ جس کا مقصد اسوہ حسنہ کی روشنی میں خواتین و طالبات کی تربیت کرنا ہے۔ اس سلسلے میں تیسرا پروگرام انشاء اللہ کل 23 ڈسمبر کو ہفتہ 11 بجے دن گلوبل انسٹی ٹیوٹ مانصاحب ٹینک فرسٹ لانسر روڈ نزد الفا بیکری منعقد ہے ۔ مولانا محمد آدم شیرازی کے درس قرآن سے آغاز ہوگا ۔ جبکہ مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد حضور ﷺ کی ولادت باسعادت تا وصال مبارک پر توسیعی لکچر دیں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9052947457 پر ربط کریں ۔

 

مجلس تعمیر ملت کے مقابلوں کی تقسیم انعامات تقریب
حیدرآباد /20 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام منائے گئے 28 ویں یوم رحمتہ للعلمین ﷺ کے ضمن میں منعقدہ تعلیمی و انعامی جات برائے طلباء ہائی اسکول جونئیر کالجس و ڈگری کالجس کے انعام یافتگان میں جلسہ تقسیم انعامات و اسناد 24 ڈسمبر بروز اتوار 10 بجے دن مدینہ منشن صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیر ملت نارائن گوڑہ میں مقرر ہے ۔ صدارت جناب سید جلیل احمد صدر تنظیم کریں گے ۔ قرات کلام مجید جونئیر و سینئیر گروپ ، سیرت طیبہ کوئز تقریری اور تحریری مقابلہ جات برائے طلباء کے علاوہ مضمون نویسی برائے اصحاب کے تمام انعام یافتگان سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ بہ پابندی وقت اپنے سرپرست والدین اور ساتھیوں کے شرکت کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے دفتر تعمیر ملت نارائن گوڑہ 24755230 پر 11 تا 4 ساعت شام ربط کریں ۔

 

محافل سیرت النبی ﷺ برائے خواتین و طالبات
حیدرآباد /21 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹیڈیز کے زیر اہتمام چلائے جانے والے 3 سالہ کورس برائے عالمیت ’ فی علوم القرآن الکریم ‘‘ کے دوسرے سال میں شامل نصاب سیرت النبی ﷺ کے ضمن میں منعقدہ سلسلہ وار محافل سیرت 9 ڈسمبر سے شروع ہوچکے ہیں جو تین ماہ تک جاری رہیں گے ۔ جس کا مقصد اسوہ حسنہ کی روشنی میں خواتین و طالبات کی تربیت کرنا ہے۔ اس سلسلے میں تیسرا پروگرام انشاء اللہ کل 23 ڈسمبر کو ہفتہ 11 بجے دن گلوبل انسٹی ٹیوٹ مانصاحب ٹینک فرسٹ لانسر روڈ نزد الفا بیکری منعقد ہے ۔ مولانا محمد آدم شیرازی کے درس قرآن سے آغاز ہوگا ۔ جبکہ مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد حضور ﷺ کی ولادت باسعادت تا وصال مبارک پر توسیعی لکچر دیں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9052947457 پر ربط کریں ۔

مجلس تعمیر ملت کے مقابلوں کی تقسیم انعامات تقریب
حیدرآباد /20 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام منائے گئے 28 ویں یوم رحمتہ للعلمین ﷺ کے ضمن میں منعقدہ تعلیمی و انعامی جات برائے طلباء ہائی اسکول جونئیر کالجس و ڈگری کالجس کے انعام یافتگان میں جلسہ تقسیم انعامات و اسناد 24 ڈسمبر بروز اتوار 10 بجے دن مدینہ منشن صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیر ملت نارائن گوڑہ میں مقرر ہے ۔ صدارت جناب سید جلیل احمد صدر تنظیم کریں گے ۔ قرات کلام مجید جونئیر و سینئیر گروپ ، سیرت طیبہ کوئز تقریری اور تحریری مقابلہ جات برائے طلباء کے علاوہ مضمون نویسی برائے اصحاب کے تمام انعام یافتگان سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ بہ پابندی وقت اپنے سرپرست والدین اور ساتھیوں کے شرکت کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے دفتر تعمیر ملت نارائن گوڑہ 24755230 پر 11 تا 4 ساعت شام ربط کریں ۔

 

جماعت اسلامی کا آج یوم القدس
یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے امریکہ کے اعلان کے خلاف صدائے احتجاج
حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) جماعت اسلامی ہند نے امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے سفارتخانے کے قیام کے اعلان کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے لیے جمعہ 22 ڈسمبر کو یوم القدس منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت کے قومی جنرل سکریٹری کی جانب سے اس سلسلہ میں تمام امرائے حلقہ جات کو مکتوب روانہ کیا گیا جس میں یوم القدس منانے کے علاوہ جمعہ کے خطبہ میں اسرائیلی فیصلے کی مذمت اور بازیابی مسجد اقصیٰ کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل کی گئی۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی 1948ء سے فلسطین کے خلاف ہونے والی جارحیت اور مسجد اقصیٰ کی بازیابی کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے صیہونیت نواز اعلان کے خلاف دنیا میں اٹھائی جارہی صدائے احتجاج کو مزید بلند کرنے کے لیے جماعت اسلامی کو امت مسلمہ اور انصاف پسند اہل وطن کے ساتھ جمعہ کو یوم القدس منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر دہلی میں ایک نمائندہ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریاستوں کی سطح پر بھی احتجاجی پروگرام منظم کیے جائیں گے۔ مرکز کی جانب سے ایک خطبہ جمعہ حلقہ جات کو روانہ کیا گیا ہے تاکہ اسے مساجد میں پڑھا جائے۔ اس خطبے سے امت مسلمہ پر مسئلہ کی سنگینی واضح ہوسکے گی۔ یوم القدس کے احتجاجی پروگراموں اور خطابات میں خصوصی دعائیں اور اہل فلسطین سے یگانگت کے اظہار کی اپیل کی گئی۔ امرائے حلقہ جات کو زیادہ سے زیادہ پروگراموں کے انعقاد کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ ارض فلسطین سامراجی، دہشت گردی اور اسلام مخالف طاقتوں کے جبر و ظلم اور ناانصافیوں کا شکار ہے۔ امریکی صدر نے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کے قیام کا اعلان کیا۔ اس اعلان میں دنیا بھر کے امن و انصاف پسند عوام اور عالم اسلام کو شدید اضطراب و تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ اس ظالمانہ اور مجنونانہ فیصلے کے خلاف یروشلم سے لے کر دنیا کے ہر گوشے میں صدائے احتجاج بلند کی جارہی ہے۔

 

داعش اسلام دشمن ‘ امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار
ایران کے صدر حسن روحانی کا عنقریب دورہ ہند۔ایران وحدت اسلامی کا سب سے بڑا محرک قونصل جنرل ایران محمد حق بین قمی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔21؍دسمبر۔( راست ) ۔ ایران کے صدر جناب حسن روحانی عنقریب ہندوستان کا دورہ کریںگے۔ ایران اور ہندوستان دونوں ہی ان کے دورہ کے سلسلہ میں تیاریاں کررہے ہیں۔ یہ بات ایران کے قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد جناب محمد حق بین قمی نے آج ایرانی قونصل خانہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ہندوستانی وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نے ایران کا دورہ کیا تھا جس کے جواب میں ایرانی صدر ہندوستان کا دورہ کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیائی خطہ میں ہندوستان اور ایران دو فیصلہ کن طاقتیں ہیں‘ جو مختلف شعبہ جات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرسکتی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جنوبی ہند کی 6ریاستوں کے ساتھ ایران کے اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کو ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے تلنگانہ کے بشمول 6جنوبی ہند کی ریاستوں کے تجار، صنعتکار اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو باہمی تجارتی، اقتصادی تعلقات کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے ایک مرکز کے طور پر اپنے پہچان کا حامل ہے۔ انہوں نے حیدرآباد اور ایران کے صدیوں قدیم ثقافتی تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔ ایران کے قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد جناب محمد حق بین قمی نے داعش پر الزام عائد کیا کہ وہ تکفیریت کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔ اس کے خیالات ونظریات قرآنی تعلیمات اور مذہبی شعائر کے خلاف ہیں۔ جو ممالک ان دہشت گرد گروپس کی مدد کررہے ہیں انہیں اپنے شرانگیز رویہ سے باز آجانا چاہئے۔ قونصل جنرل آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے داعش کے خلاف لڑائی میں شامی اور عراقی عوام کی مدد کی ہے۔ اور امت مسلمہ میں اتحاد کے لئے اس نے اپنا مثبت رول ادا کیا ہے۔ جناب قمی نے کہا کہ عالم اسلام کے اتحاد کے لئے رہبر انقلاب امام آیت اللہ خمینیؒ نے ہمیشہ کوشش کی۔ انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے بھی اتحاد کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا۔ عالم اسلام کے ا تحاد کے لئے ان کی کاوشوں نے انہیں عالم اسلام کا ایک عظیم رہنما بنادیا تھا۔ امام خمینی نے دانشورانہ ثقافتی تحریک اور سیاسی تحریک کے ساتھ عالم اسلام میں اتحاد اور باہمی تعاون کے نظریہ کو فروغ دیا۔ وہ سیاسی تحریک کے دوران تعلیم کو عام کرنے کی تلقین کرتے رہے۔ قونصل جنرل جناب حق بن قمی نے کہا کہ مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان اتحاد کی اہمیت کے پیش نظر رہبر انقلاب نے خاتم الانبیاء نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے موقع پر 12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے اہتمام کا آغاز کیا تھا۔ اہلسنت کے مطابق خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت 12ربیع الاول ہے اور شیعہ برادری کے مطابق 17؍ربیع الاول ہے چنانچہ شیعہ سنی اتحاد کے جذبوں کے ساتھ اس ہفتہ وحدت کا اہتمام باقاعدگی سے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایک ہفتہ کے دوران اسلامی تعلیمات شعور کی بیداری، اتحاد کی اہمیت اور انسانیت کو درپیش مختلف مسائل کی یکسوئی سے متعلق شعور بیدار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے متمدن و مہذب اقوام نے استفادہ کیا۔ تاہم روحانیت اور مذہبی تعلیم سے دوری کی وجہ سے آج ساری دنیا انتشار اور خلفشار کا شکار ہے۔ چنانچہ ایران نے دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو بھی اسلامی تعلیمات سے واقف کروایا جنہوں نے قرآنی اصولوں اور اسلامی شعائر سے استفادہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران تمام مسلمانوں کو ایک امت واحدہ سمجھتا ہے۔ اور جہاں کہیں مسلمانوں کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے‘ یہ دست تعاون دراز کرنے کے لئے پہنچ جاتا ہے۔ قونصل جنرل نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ مسلم ممالک داعش سے آزاد ہورہے ہیں جو اسلام کے دشمن ہیں اور امریکہ اور اسرائیل اور ان کے ہمنوا طاقتوں کے آلہ کار ہیں جو اللہ کی طاقت سے واقف نہیں ہیں۔قونصل جنرل نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض ممالک جن میں امریکہ اور بعض عرب والے شامل ہیں‘ انہوں نے ایران کے ساتھ یگانگت میں تساہل کیا ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔

 

مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کا جلسہ عام
مفتی راشد اعظمی مہمان خصوصی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا محمد انصار اللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام عشرہ تحفظ ختم نبوت کا جلسہ 23 دسمبر کو بعد عشاء روبرو مسجد نمرہ ، نمرہ کالونی میں مرکزی جلسہ عام بعنوان ’ دور فتن میں ہم اپنے ایمان کی حفاظت کیسے کریں ؟ ‘ منعقد ہوگا ۔ مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت صدارت کریں گے ۔ عالم اسلام کی باوقار دینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا مفتی راشد اعظمی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس کے علاوہ مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے بھی خطابات ہوں گے ۔۔

 

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( راست ) : آستانہ عالیہ حضور سیدنا خواجہ غریب نوازؒ اجمیر شریف کے بزرگ و گدی نشین حضرت صاحبزادہ میاں سید محمد حنیف معینی چشتی کا عرس شریف درگاہ شریف واقع احاطہ خطہ صالحین نامپلی میں 24 اور 25 دسمبر کو مقرر ہے ۔ حضرت صاحبزادہ میاں سید محمد فضل المتین معینی چشتی سجادہ نشین حضرت ممدوحؒ و گدی نشین بارگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ اجمیر شریف کی راست نگرانی و سرپرستی میں احاطہ درگاہ شریف منعقد ہوگا ۔ 24 دسمبر کو بعد نماز عشاء پیشکشی صندل و غلاف مبارک اور مجلس سماع مقرر ہے ۔ جب کہ 25 دسمبر کو صبح 9 تا ظہر ختم القرآن ، مجلس سماع ، قل فاتحہ اور تقسیم تبرک مقرر ہے ۔۔