مذہبی خبریں

جلسہ عظمت صحابہ ؓ و اہل بیت اطہارؓ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام عظمت صحابہ ؓ و اہل بیت اطہارؓ کا مرکزی جلسہ عام 14 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء رائل ریجنسی گارڈن نزد پولیس اسٹیشن آصف نگر منعقد ہوگا۔ حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا اور مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری صدارت کریں گے ۔ اس موقع پر مولانا انیس احمد آزاد بلگرامی صدر دینی تعلیم و ترویج کونسل ، دہلی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ ریاست کے علماء کرام مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی ، مولانا محمد عبدالقوی ، مفتی تجمل حسین قاسمی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

مسالمہ بیاد امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : بزم جانثاران مصطفی چندو لعل بارہ دری کے زیر اہتمام 12 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء بہ قیام گاہ الحاج میمن ہارون ابوبکر نقشبندی معتمد و بانی بزم ، نزد مسجد وزیر علی چندو لعل بارہ دری زیر نگرانی الحاج احمد محی الدین قادری منعقد ہوگا ۔ محبت اہل بیت اطہار اور امام حسینؓ پر محمد ضیا عرفان قادری حسامی خطاب کریں گے ۔ قاری انیس احمد کی قرات ہوگی ۔ ثنا خوان رسول اور نعت گو شعراء نعت شریف و سلام بارگاہ حسینی میں پیش کریں گے ۔ سردار سلیم ، انجم شافعی ، جناب تاج مضطر ، اکبر خاں ، اسد اللہ شریف ، فرحت اللہ شریف ، تاج الدین سعید ، فرید سحر ، سید یوسف روش ، احمد علی تاجی ، اسد خان ، اسلم فرشوری ، نور الدین امیر ، مفتی اختر ضیا ، ڈاکٹر صادق ، محمد فیاض احمد ، شمس الزماں ، ڈاکٹر نعیم سلیم کے علاوہ شعرائے کرام کلام سنائیں گے ۔ اقبال شریف ناظم مشاعرہ ہوں گے ۔ سہیل عظیم نائب ناظم ہوں گے ۔۔

تنظیم بنت حرم کا آج مہاجرین کیمپ مکہ مسجد میں شرعی قوانین پر جلسہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت پر تنظیم بنت حرم کا جلسہ بعنوان ’ گھر گھر دستک دو شرعی قوانین اپناؤ آخرت سنواروں ‘ مکہ مسجد مہاجرین کیمپ 12 اکٹوبر جمعرات کو دوپہر 2 تا 5 بجے دن زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی ممبر مجلس رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محترمہ سیدہ میمونہ حمد باری تعالی محترمہ سیدہ زینت سلطانہ نعت شریف پیش کریں گی ۔ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، محترمہ رحمت النساء فاروقی مخاطب کریں گی ۔ محلہ مکہ مسجد مہاجرین کیمپ کی خواتین ، محترمہ یسین بیگم ، عابدہ بیگم ، عرشیہ بیگم ، عابدہ بیگم ، سیدہ ثمینہ ، صبیحہ بیگم ، شہزاد اور شہانہ بیگم حصہ لیں گے ۔۔

حلقہ ذکر و درس تفسیر قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مرکزی قدس آستانہ عالیہ رضویہ موسومہ درگاہ حضرت امر اللہ شاہؒ مغل پورہ میں بروز جمعرات 12 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب حلقہ ذکر ہوگا ۔ بعد نماز عشاء درس تفسیر قرآن مجید مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی ، سجادہ نشین نگرانی کریں گے ۔ مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی درس دیں گے ۔۔

 

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حضرت سید مہدی بادشاہ حسنی الحسینی قادری چشتی زرین کلاہ کا عرس مبارک 15 اکٹوبر کو مقام بزرگاں نور خاں بازار میں مقرر ہے ۔ قبل عصر درگاہ شریف واقع عثمان پورہ میں صندل مالی پیشکشی چادر گل و سلام بحضور خیر الانام کے بعد سجادہ نشین کی دعا ہوگی ۔ بعد نماز عصر مسجد حضرت محی الدین بادشاہ زرین کلاہ نور خاں بازار میں تلاوت کلام پاک ، بعد نماز مغرب نعت و منقبت خوانی ہوگی ۔ بعد نماز عشاء تا 11 بجے شب خانقاہ قبول مصطفوی میں مجلس سماع کا انعقاد ہوگا ۔ مولانا سید محمود بادشاہ حسنی الحسینی قادری چشتی زرین کلاہ سجادہ نشین مراسم عرس انجام دیں گے ۔۔
٭٭ حضرت علامہ سید شاہ غلام غوث حسینی قادری الشطاری ادیب قبلہ کے تقاریب عرس 18 اکٹوبر درگاہ شریف مسجد آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ سرپرستی مولانا سید محمد قبول بادشاہ حسنی الحسینی قادری الشطاری ادیب جانشین حضرت کامل کریں گے ۔۔