مذہبی خبریں

محفل نعت شہہ کونین ﷺ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( راست ) : محفل نعت شہہ کونینﷺ 11 ذی الحجہ ہفتہ بعد نماز مغرب تا عشاء زیر نگرانی مولانا مرزا امجد بیگ قادری مقرر ہے ۔ محمد ایاز ، محمد اعجاز ، سید شوکت ، سید عظیم الدین ، مرزا مجاہد بیگ ، محمد اسلم ، محمد زبیر اور محمد احمد بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔۔

اجتماع و محفل نعت شہہ کونینﷺ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( راست ) : العمودی ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام 26 ستمبر کو بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ شریف حضرت سید شاہ پیر بغدادیؒ المعروف سید سعادات روبرو علی ریسٹورنٹ متصل ریلوے اسٹیشن روڈ مدینہ نگر یاقوت پورہ ہفتہ واری اجتماع و محفل نعت شہہ کونین ؐ مقرر ہے ۔۔

 

دعوت ابراہیمی کو عام کرنے اور مکہ
شہیدوں کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد رشاد الدین ناظم شہر جماعت اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد نے عامتہ المسلمین کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اور کہا کہ عید قرباں ابراہیمی مشن کے لیے حنیف ہو کر جینے کا پیغام دیتی ہے ۔ اس عید پر یہاں ہم افراد امت مسلمہ کو دعوت ابراہیمی کو عام کرنے کا عزم کرنا ہے وہیں پر مکہ میں ہونے والے پے درپے سانحوں میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی مغفرت کی دعا بھی کرنی ہے اور ان کے پسماندگان کے حق میں بھی دعا کی ضروت ہے ۔ اس کے علاوہ شام کے مہاجرین اور برما کے پناہ گزینوں کے حق میں بھی خیر کے معاملے کی دعا کی ضرورت ہے ۔ مزید برآں شہر میں عید اور گنیش کی ایک ساتھ آمد کے موقع پر شرپسندوں کو کسی قسم کے شر پھیلانے کا موقع نہیں دیا جانا چاہئے اور امن برقرار کھا جانا چاہئے ۔۔

 

سالانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( راست ) : سالانہ فاتحہ حضرت خواجہ مرزا محمد بیگ چشتیؒ 12 ذی الحجہ کو درگاہ شریف حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر تلاوت قرآن پاک ، ختم خواجگان فاتحہ ساڑھے سات بجے شام سماع کی محفل منعقد ہوگی ۔۔

 

محفل نعت پاک ﷺ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( راست ) : بزم انوار مصطفی کے زیر اہتمام محفل نعت پاک 10 ذی الحجہ رات 9 بجے قیامگاہ الحاج محمد یوسف نقشبندی نزد درگاہ حضرت کملی والے صاحب کے پیچھے دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ جناب سید حامد رضوی نگرانی کریں گے ۔ حافظ محمد مصطفی کی قرات سے آغاز ہوگا ۔۔
٭٭    محفل فیضان قدیر 27 ستمبر اتوار بعد نماز عشاء خانقاہ قدیریہ جل پلی گیٹ پہاڑی شریف روڈ میں مقرر ہے ۔ مولانا خواجہ سید ابوتراب قادری نگرانی کرینگے ۔۔