مذہبی خبریں

حمیدیہ میں ساتویں محفل امام عالی
مقام حضرت سیدنا امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء ؒ کے زیر اہتمام ’’حمیدیہ ‘‘واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں یکم تا 12 محرم جاری سالانہ محافل امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسینؓ کے سلسلہ کی ساتویں محفل 7 محرم صبح 8-30 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قادری شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ منعقد ہونگے۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جائنٹ ڈائریکٹر آئی ہرک، مفتی سید محمد سیف الدین قادری حاکم حمیدی کے علاوہ نگران محفل کے خطابات ہوں گے۔

آئی ہرک کا سالانہ مرکزی جلسہ
شہادت عظمیٰ حضرت سیدنا امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک کے زیر اہتمام 27 واں سالانہ مرکزی جلسہ شہادت عظمیٰ حضرت سیدنا امام حسین ؓ یکشنبہ یکم اکٹوبر 10 محرم صبح 10 بجے سے جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ روڈ روبرو معظم جاہی مارکٹ منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی جلسہ کی نگرانی کریں گے ۔ تلاوت کلام پاک ، قصیدہ بردہ شریف ، محفل نعت و منقبت و سلام کے بعد پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین ، صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا حمیدی کے علاوہ دیگر سادات کرام ، مشائخین عظام اور علماء محترم کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قادری شرفی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی حیدرآباد میں دسویں قومی کانفرنس
خصوصی اجلاس سے حسنیٰ پاشاہ ، ایم ایس فاروق اور ڈاکٹر اسماء زہرا کی مخاطبت
حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی دسویں قومی کانفرنس حیدرآباد میں منعقد ہورہی ہے ۔ پچھلی کانفرنس جئے پور میں ہوئی تھی اور حیدرآباد میں 1976 میں کنگ کوٹھی میں تاریخی کانفرنس ہوئی تھی جسمیں اس وقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر فخر الدین علی احمد اور دلیپ کمار ، سائرہ بانو نے شرکت کی تھی ۔ اس کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد ہوئے تھے اور کئی تعلیمی ادارے مسلم زیر انتظام حیدرآباد میں قائم ہوئے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب ایم ایس فاروق جنرل سکریٹری مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی تلنگانہ اے پی یونٹ اور ڈاکٹر اسماء زہرا طیبہ نے یہاں سوسائٹی کے شعبہ خواتین کے خصوصی اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اس خواتین شعبہ کے اجلاس کی صدارت مس حسنیٰ پاشاہ نے کی اور کہا کہ ملک بھر سے 300 خواتین مندوبین کی شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ خواتین کا قومی کانفرنس میں خصوصی علحدہ سیشن رکھا جائے گا ۔ 1500 تا 2000 ممبرس کو رکن سازی کے ذریعہ بنایا جائے گا ۔ قومی کانفرنس کو کامیاب بنانے میں مرد حضرات کے ساتھ خواتین کی بھی برابر کی ذمہ داری شعبہ خواتین میڈیکل کیمپ میں لیڈی ڈاکٹرس اور میڈیکل ٹیم کو فراہم کرے گی ۔ اجلاس میں شرکاء نے مختلف تجاویز پیش کئے اور اپنے مکمل تعاون و اشتراک کا پیشکش کیا ۔ ڈاکٹر اسماء زہرہ بانی مسلم گرلز اسوسی ایشن کو مسلم ایجوکیشن سوسائٹی شعبہ خواتین کا چیف آرگنائزر بنایا گیا جن خواتین کو اس میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا ان میں قدسیہ تبسم ایڈوکیٹ ، مسز صارب رسول خاں شاداں گروپ آف انسٹی ٹیوشن ، مسز عالیہ قاسم علی ، مسز لبنیٰ خاں ، مسز نسرین ہدی ، آل انڈیا ویمن کانفرنس ، ڈاکٹر نشاط ، مسز ہما ، مسز سیادت حکماء گروپ ، مسز زہرا اویس وغیرہ ، ڈاکٹر حفصہ کی قرات سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ ڈاکٹر سیادت نے اسکیمات بتائی ۔ حسنی پاشاہ نے صدارتی خطاب کیا ۔ آخر میں ایم ایس فاروق نے شکریہ ادا کیا ۔۔

حلقہ ذکر جہری
حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( راست ) : شاخ خانقاہ نوریہ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں بروز جمعرات بعد نماز عشاء حلقہ ذکر جہری مقرر ہے مولانا محمد ابرار اللہ شاہ نوری کا خطاب ہوگا ۔۔

 

جلسہ شہادت
٭٭ کل ہند مرکزی مجلس اہلسنت و جماعت کے زیر اہتمام 7 محرم کو بعدنماز عشاء مسجد حضر سید عباد اللہ شاہ قادری چنچل گوڑہ میں زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ منعقد ہوگا ۔۔

 

 

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ /27 ستمبر (راست) خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج ’’محفل ذکر و درود شریف ‘‘ /28 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی پیر طریقت الحاج حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی ، سجادہ نشین و متولی مقرر ہے ۔ مریدین و معتقدین شرکت کی سعادت حاصل کریں گے ۔

45 واں عرس قدیرؒ و جلسہ عظمت اولیاء
حیدرآباد ۔ /27 ستمبر (راست) 45 واں عرس قدیرؒ حضرت خواجہ سید محمد بادشاہ قادری چشتی قدیرؒ کا /12 محرم /3 اکٹوبر تا /15 محرم /6 اکٹوبر کو منعقد ہوگا ۔ پروگرام کے مطابق /12 محرم بروز منگل بعد نماز ظہر خانقاہ قدیریہ جل پلی پہاڑی شریف روڈ میں جلسہ قرأت کلام پاک مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر جلوس صندل مبارک برآمد ہوگا ۔ /13 محرم بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء آستانہ قدیری میں انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جلسہ کو معزز علمائے کرام مشایخین عزام مخاطب کریں گے ۔ /14 محرم بروز جمعرات بعد نماز فجر صندل مالی جانشین حضرت صاحب قدیریؒ مولانا خواجہ سید ابو تراب شاہ قادری چشتی انجام دیں گے ۔ 10 بجے دن آستانہ قدیری میں عطائے خلافت نبیرہ صاحب قدیریؒ ، جناب سید احمد محی الدین قادری بمبئی ہوگی ۔ 2.00 بجے دن سمینار تعلیمات اولیاء اللہ پر مقالہ نگار اپنے مقالے پیش کریں گے ۔ /15 محرم کو بعد عشاء محفل مقرر ہے ۔ عرس شریف کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔

جامع مسجد چوک میں /30 ستمبر کو
چوتھی شہید اعظمؓ کانفرنس
حیدرآباد ۔ /27 ستمبر (راست) محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) و ڈاکٹر محمد عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیراہتمام چوتھی شہید اعظمؓ کانفرنس بتاریخ /30 ستمبر 2017 ء بعد نماز عشاء بمقام جامع مسجد چوک ، چارمینار منعقد ہوگی ۔ جس کی سرپرستی پیر طریقت حضرت مولانا سید شاہ عبدالحفیظ مدنی شرفی ، صدارت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید خلیل علی شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی ، ڈاکٹر سید محمود صفی اللہ حسینی وقار پاشاہ شرکت کریں گے ۔ نگرانی جناب محمد شوکت علی صوفی (سینئر صحافی) کریں گے ۔ بیرونی مہمان مقررین کرام میں شمالی ہند کے نامور عالم دین ، مفکر اسلام ، العلامہ مفتی سید قمر الحسن کاظمی ، (سجادہ نشین خانقاہ اصغریہ و ظہیرحیا ، برچھا ، بریلی شریف) کے خطابات ہوں گے ۔ مقامی علماء کرام میں ڈاکٹر سید عبدالمعز قادری شرفی ،مولانا اقبال احمد رضوی القادری ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی (نائب صدر رحمت عالم کمیٹی )، ڈاکٹر نادرالمسدوسی کے خطابات ہوں گے ۔

تیسری محفل سیرت خلفاء راشدین و شہادت حسینؓ
حیدرآباد۔ /27 ستمبر (راست) زیرنگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ /28 ستمبر /7 محرم بروز جمعرات بوقت 10 بجے شب بمقام ایوان فاضل و عاقل بمکان مولانا عاقلؒ حسامیہ منزل پنجہ شاہ ’’تیسری محفل سیرت خلفاء راشدین و شہادت حسینؓ‘‘ مقرر ہے ۔

مرکزی جلسہ یوم شہدائے کربلاؓ
حیدرآباد ۔ /27 ستمبر (راست) مرکزی جلسہ یوم شہدائے کربلاؓ بتاریخ /10 محرم الحرام یکم اکٹوبر بروز اتوار بوقت 9 بجے صبح بمقام جامع مسجد چوک بصدارت الحاج مولانا محمد حسام الدین ثانی عامل امیر ملت اسلامیہ منعقد ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز قاری محمد عبدالقیوم شاکر کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ ڈاکٹر قاری محمد طیب پاشاہ قادری ، محمد مصطفے مسکین قاری احمد محی الدین ، قاری حافظ محمد یونس منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔
٭٭ 7 ویں پیغام شہدائے کربلا کانفرنس زیراہتمام ال مدینہ ایجوکیشن سوسائیٹی و نوجوانان اہلسنت یاقوت پورہ بمقام بڑا بازار یاقوت پورہ چوراہا میں /29 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء زیرصدارت مولانا حافظ و قاری سید شاہ قادری ملتانی امام و خطیب مسجد نقل میاں اور زیرنگرانی محمد عبدالعزیز خان طاہر قادری مہمان خصوصی بانی و صدر انٹرنیشنل سنی حنفی آرگنائزیشن ناگپور مہاراشٹرا بیرونی عالم دین علامہ محمد فاروق خان رضوی کا خطاب ہوگا۔
٭٭ چھٹویں دین است حسین کانفرنس زیراہتمام مجلس ابنائے اسلام یوتھ لیگ الائنس حیدرآباد بمقام اردو مسکن ہال روبرو چومحلہ پیالس خلوت حیدرآباد میں /29 ستمبر بروز جمعہ بعد مغرب 7 بجے شب زیرصدارت مولانا سید شاہ اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری مقرر ہے ۔ مہمانان خصوصی مولانا سید احمد پاشاہ قادری ،مولانا سید شاہ باقر حسینی مصطفیٰ پاشاہ قادری (قادری چمن) مولانا سید آل رسول الموسوی حسینی پاشاہ قادری واعظ مکہ مسجد مولانا سید علی حسینی قادری (قادری چمن) حافظ و قاری محمد خان قادری حنبلی ارشد حبیبی (نعت کونسل) ہوں گے ۔ نظامت کے فرائض سید نعمت اللہ حسینی انجام دیں گے ۔
٭٭ پیغام شہادت سیدنا امام حسینؓ شرعی قوانین کا نفاذ لازم ،تنظیم بنت حرم کے زیراہتمام خواتین و طالبات کیلئے جلسہ عام /28 ستمبر بمطابق /7 محرم الحرام 1439 ھ بروز جمعرات بوقت 10.30 تا 3 بجے دن بمقام مدرسہ بنات الحرم (اندرون مکہ مسجد) زیرنگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی (صدر تنظیم بنت حرم و رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و ممبر میاریج کونسلنگ سنٹر فار میناریٹیز گورنمنٹ آف تلنگانہ اسٹیٹ مقرر ہے ۔
٭٭ الگیلانی عالمی سوسائیٹی شاخ حلقہ یاقوت پورہ حسب عمل درآمد قدیم بتاریخ /7 محرم الحرام تا /9 محرم الحرام تین (3) یوم مجالس ذکر یاد حسین واقعات کربلا (9) ساعت شب بمکان شیخ سالم باوزیر قادری و چشتی روبرو مسجد ریتی چھاؤنی ناد علی بیگ یاقوت پورہ منعقد ہوں گے ۔
٭٭ بمقام مسجد انیس سلطانہ نشیمن نگر تالاب کٹہ میں /10 محرم یکم اکٹوبر بروز اتوار کو بعد نماز ظہر جلسہ ہائے شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ مقرر ہے جس کی نگرانی صدر انتظامی کمیٹی جناب حافظ شیخ معز الدین قادری کریں گے ۔ اس مقدس جلسہ کا آغاز جناب سید غوث قادری صوفیانی کی قرأت کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔
٭٭ بمقام مسجد قادر الدولہ کوٹلہ عالیجاہ چونٹی شاہ میدان یاقوت پورہ حیدرآباد میں یکم اکٹوبر اتوار /10 محرم یوم عاشورہ کو بعد نماز ظہر جلسہ شہادت سیدنا امام حسین و شہدائے کربلاؓ منایا جارہا ہے جس کی نگرانی جناب مرزا عادل بیگ صدر انتظامی کمیٹی کریں گے ۔ اس مقدس جلسہ کا آغاز قاری محمد عمر کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ جناب قاری محمد شہباز نقشبندی قادری موذن مسجد ہذا نعت و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔
٭٭ بمقام مسجد علی الکربی مامڑ پلی پہاڑی شریف بتاریخ /28 ستمبر 2017 ء مطابق /7 محرم الحرام بروز جمعرات بوقت بعد نماز ظہر مقرر ہے ۔ جلسہ کی نگرانی مولانا سید پیر پاشاہ حسینی خدانمائی نبیرہ درگاہ حضرت میراں جی خدا نما حسینیؒ کمرخی گنبد جیا گوڑہ و متولی مسجد علی الکربی کریں گے ۔ مولانا حافظ سید نورالاصفیاء حسینی خدانمائی کا خطاب ہوگا ۔

مرکزی جلسہ یوم شہدائے کربلاؓ
٭٭ مفتی عبدالواسع احمد صوفی کی اطلاع کے بموجب کل ہند سنی علماء بورڈ کے زیراہتمام جلسہ شہادت حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ /28 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء کلیۃ البنین متصل سلیم میرج ہال مغلپورہ حیدرآباد حضرت مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری ( ترجمان کل ہند علماء بورڈ) کی صدارت میں مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز قرأت اور نعت شریف سے ہوگا ۔
٭٭ خادم آستانہ عالیہ صاحبزادہ الحاج ذبیح پاشاہ کی اطلاع کے بموجب حضرت مولانا صدیق دیندار قبلہ قدس سرہ العزیز کی ماہانہ فاتحہ ساتویں شریف /7 محرم کو بعد نماز عصر مزار اقدس پر گل افشانی فاتحہ خوانی و سلام گزرانا جائے گا ۔ بعد نماز مغرب مسجد دیندار انمن زیرنگرانی شہرہ آفاق قاری صاحبزادہ ڈاکٹر الحاج مولانا سید صدیق حسین المعروف مرشد پاشاہ منعقد ہوگا ۔
٭٭ جلسہ شہادت سیدنا امام حسینؓ بتاریخ /28 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب بمقام مسجد شہامت جنگ موسیٰ باؤلی حیدرآباد ، زیرصدارت حضرت العلامہ مولانا مفتی سید صغیر احمد صاحب نقشبندی قبلہ دامت برکاتہم نائب شیيح الحدیث جامعہ نظامیہ میزبان مقرر مولانا محمد افصل نظامی صاحب فاضل جامعہ نظامیہ کے خصوصی خطابابت ہوں گے ۔
٭٭ محمد حسین نقشبندی کی اطلاع کے بموجب کل ہند مجلس فیضانِ مصطفیؐ زیراہتمام مسجد پرنس شہامت جاہ بہادر فرن ولا لال ٹیکری میں جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین و جمیع شہدائے کربلا رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین بتاریخ /8 محرم الحرام مطابق /29 ستمبر قبل نماز جمعہ زیرسرپرستی عزائے والا شان پرنس شہامت جاہ بہادر متولی مسجد ہذا و زیرصدارت مولانا الحاج حافظ و قاری محمد عثمان نقشبندی نائب متولی و خظیب مسجد ہذا و صدر کل ہند مجلس فیضان مصطفیؐ منایا جارہا ہے۔
٭٭ نوجوانان اہلسنت بورا بنڈہ کے زیراہتمام جمعرات /28 ستمبر کو بعد نماز عشاء بمقام پروفیسر جیا شنکر کمیونیٹی ہال واقع سائٹ III بورا بنڈہ روبرو مسجد ابراہیم گلشنی میں عظیم الشان جلسہ عظمت اہل بیتؓ مقرر ہے ۔ حضرت علامہ صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری الازہری مدظلہ ، نگرانی کریں گے ۔ محترم جناب بابا فصیح الدین ڈپٹی میئر مہمان خصوصی ہوں گے ۔
٭٭ دعوت اہل سنت و جماعت کے زیراہتمام /28 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عصر تالاب کٹہ بھوانی نگر دعوت کے مرکز جامع مسجد العرب حمودیہ میں سالانہ جلسہ فضائل اہل بیت اطہار و شہادت سیدنا امام حسینؓ زیرسرپرستی نائب امیر دعوت پیر طریقت حضرت مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ منعقد ہوگا ۔ نائب معتمد تنظیمی دعوت مولانا ابو عبداللہ شاہ محمد اسلم جاوید نقشبندی مجددی قادری (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ) صدارت و نگرانی کریں گے ۔
٭٭ دعوت اہل سنت و جماعت کے زیراہتمام /28 ستمبر بروز جمعرات دوپہر 2.30 بجے حیدرآباد دکن عیدی بازار نزد ریلوے بریج جاوید نگر محمد نگر کی آخری گلی جامعہ نظامیہ کی شاخ لڑکیوں کا ہاسٹل معہد برکات العلوم عربیہ میں سالانہ جلسہ فضائل اہل بیت اطہار و شہادت امام عالی مقام سیدنا حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہ صدارت بانی و مہتمم معہد مولانا ابو عبداللہ شاہ محمد اسلم جاوید نقشبندی مجددی قادری (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ) منعقد ہوگا ۔
٭٭ دعوت اہل سنت و جماعت کے زیراہتمام /28 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عصر تالاب کٹہ بھوانی نگر مدرسۃ العطیہ للبنات (ملحقہ جامعہ نظامیہ ) میں سالانہ جلسۂ فضائل اہل بیت اطہار و شہادت سیدنا امام حسینؓ برائے خواتین زیرسرپرستی نائب امیر دعوت پیر طریقت حضرت مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ (بانی و مہتمم مدرسہ) منعقد ہوگا ۔
٭٭ بروز جمعرات بعد عشاء مسجد ماما رمضانی چھاؤنی نادے علی بیگ یاقوت پورہ میں عظیم الشان محفل نعت و منقبت (محفل یاد امام حسینؓ) منعقد ہے ۔ مہمانان خصوصی الحاج سید احمد پاشاہ قادری رکن اسمبلی چارمینار ، حضرت مولانا سید رضوان پاشاہ قادری لا ابالی صاحب ہوں گے ۔ صدارت الحاج ڈاکٹر ابو سعید میر اشفاق احمد صاحب کریں گے ۔ قرأت مولانا ممتاز احمد اشرفی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و نظامت سید نعمت اللہ حسینی قادری کی ہوگی۔

جامع مسجد حکیم میر وزیر علی میں بعد نماز ظہر
عاشورہ محرم کو مرکزی جلسہ اسرارِ شہادت
حیدرآباد ۔ /27 ستمبر (راست) جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں مرکزی انجمن سیف الاسلام کا سالانہ مرکزی جلسہ اسرار شہادت سیدنا امام حسین و شہدائے کربلاؓ عاشورہ /10 محرم یکشنبہ بعد نماز ظہر منایا جائے گا ۔ حضرت مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نور صدر مرکزی انجمن سیف الدین نگرانی کریں گے ۔ حضرت علامہ ڈاکٹر مولانا محمد سیف اللہ قادری نائب شیخ الجامعہ نظامیہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا محمد عبدالقدیر قادری نائب تدریس جامعہ نظامیہ اور مولانا غلام خواجہ سیف اللہ سلمان سہروردی کامل استاد نظامیہ مخاطب کریں گے ۔ ممتاز شعراء و نعت خواں حضرات منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔

جامع مسجد افضل گنج میں آج سے پانچ روزہ مجالس شہادت
حیدرآباد ۔ /27 ستمبر (راست) جامع مسجد افضل گنج میں سالانہ مجالس شہادت سیدنا امام حسینؓ پانچ روزہ /7 ، /8 ، /9 اور /11 ، /12 ، محرم الحرام جمعرات سے آغاز ہوگا ، روزانہ بعد عصر منعقد ہوںگی ۔ امام و خطیب مسجد افضل گنج مولانا سید شاہ انعام الحق قادری اور مولانا حافظ سلمان سہروردی کامل الحدیث استاذ جامعہ نظامیہ کے علاوہ مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری چشتی قادری سیرت اور شہادت سیدنا امام حسین اور واقعات کربلا بیان کریں گے ۔

زیارتِ موئے مبارک امام حسین علیہ السلام
حیدرآباد ۔ /27 ستمبر (راست) انشاء اللہ تعالیٰ بتاریخ /10 محرم بمطابق یکم اکٹوبر بروز اتوار خانقاہ علویہ شطاریہ ، اسٹریٹ نمبر 2 ، واحد نگر ، اولڈ ملک پیٹ میں بعد نماز عصر زیارت موئے مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ بعد نماز ظہر مسجد عمر فاروق واحد نگر میں جلسہ شان امام اہل بیت ہوگا جس کو بیرونی علماء اہل سنت مخاطب کریں گے ۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ /27 ستمبر (راست) ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر (AFIRC) کے زیراہتمام محفل ختم دلائل الخیرات (درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیرنگرانی حضرت مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداءؒ ہر جمعرات بعد نماز مغرب بمقام مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔

حلقہ ذکر الٰہی و نعت شاہ کونینؐ
٭٭ حلقہ ذکر الٰہی و نعت شاہ کونینؐ زیرنگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری بمقام آستانہ مینائی پھول باغ ، جہاں نما بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں ۔

عرس شریف حضرت کملی والے شاہ صاحب قبلہؒ
حیدرآباد ۔ /27 ستمبر (راست) قطب دکن حضرت محمد اسمعیل شاہ صاحب قبلہؒ مجذوب و سالک المعروف بہ حضرت کملی والے شاہ صاحب قبلہؒ کا 112 واں عرس شریف بمقام محلہ الاوہ بی بی بیرون دبیر پورہ حیدرآباد میں /20 محرم چہارشنبہ کو بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف جلوس صندل بعد نماز مغرب صندل مالی چادر گل فاتحہ خوانی سلام و دعاء ہوگی ۔ بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء زیرصدارت حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری صدر مجلس علماء دکن مقرر ہے ۔ اس جلسہ کا مولوی قاری محمد انیس احمد قادری کی قرأت و نعت شریف سے ہوگا ۔

دو روزہ عرس شریف حضرت دولہے یٰسینؒ
٭٭ دو روزہ عرس شریف حضرت سید شاہ دولہے یٰسین شہیدؒ واقع چوک بنڈیوں کا اڈہ میں /7 اور /8 محرم کو مقرر ہے ۔ خادم درگاہ شریف جناب ذاکر علی نے شرکت کی اپیل کی ہے ۔ مزید معلومات فون نمبر 7075903056 پر حاصل کرسکتے ہیں ۔

 

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( راست ) : مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں 28 ستمبر بعد نماز ظہر زیر صدارت مولانا محمد زکریا فہد جلسہ اصلاح معاشرہ مقررہے ۔ کارروائی مفتی محمد اسلم قاسمی چلائیں گے ۔مفتی محمد تجمل حسین قاسمی مخاطب کریں گے ۔۔

 

حلقہ ذکر الہٰی
حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( راست ) : خانقاہ قادریہ حامدیہ کے زیر اہتمام ہر جمعرات بعد نماز مغرب بمقام خانقاہ قادریہ حامدیہ ، سائی رام انکلیو ، حیدر شاہ کورٹ میں حلقہ ذکر الہٰی ہوگا ۔ بعد نماز عشاء اسپوکن عربی کلاسیس منعقد ہوں گی ۔ جس میں عربی سیکھنے والے خواہش مند حضرات کو عربی صرف و نحو کی تعلیم مولانا محمد شرف الدین نظامی قادری دینگے ۔۔