مذہبی خبریں

جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین ؓ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین ؓ و شہدائے کربلا ؓ 2 محرم کو بعد نماز عشاء مسجد نوری نہرو نگر کالونی سری لنگم پلی زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری منعقد ہوگا ۔ مولانا سید عبدالواسع ، مولانا محمد باقر علی صدیقی ، جناب مجیب محمد ، مولانا سید حامد الحسن کلیمی علی پاشاہ قادری ، جناب محمد بن علی چشتی کے خطابات ہوں گے ۔۔

 

نبی خانہ میں مواعظ سید الشہداء ؓ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( راست ) : حسب عملدرآمد قدیم نبی خانہ حضرت خیر المبین پتھر گٹی منڈی میر عالم روڈ یکم تا 9 محرم صبح 11 تا 12 بجے دن محافل سید الشہداؓ میں مولوی معین الدین صدیقی منصور پاشاہ کے مواعظ ہوں گے ۔۔

درس حدیث و ذکر و مراقبہ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام جامعہ انوارالعلوم للبنات حکیم پیٹ میں مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری 23 ستمبر کو بعد نماز عشاء درس حدیث شریف دیں گے ۔ بعد ازاں ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس ہوگی ۔۔

 

حمیدیہ میں دوسری محفل امام عالی
مقام حضرت سیدنا امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء ؒ کے زیر اہتمام ’’حمیدیہ ‘‘واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں یکم تا 12 محرم جاری سالانہ محافل امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسینؑ کے سلسلہ کی دوسری محفل 2 محرم صبح 8 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قادری شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ منعقد ہونگے۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جائنٹ ڈائریکٹر آئی ہرک، مفتی سید محمد سیف الدین قادری حاکم حمیدی کامل نظامیہ کے علاوہ نگران محفل کے خطابات ہوں گے۔

 

تحریک مسلم شبان کا
کل شان رسالتؐ پر مذاکرہ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( راست ) : تحریک مسلم شبان کے زیر اہتمام ہفتہ واری مذاکرہ بعنوان ’ شان رسالتؐ میں گستاخی ناقابل معافی جرم ‘ جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی زیر صدارت اتوار 24 ستمبر صدر دفتر تحریک مسلم شبان اعظم پورہ نزد مسجد صحیفہ منعقد ہوگا ۔ جس کو دانشوران ملت ، علماء کے علاوہ جناب عارف قادری و دیگر مخاطب کریں گے ۔۔

 

جلسہ شہادت حضرت عمر ؓ
حیدرآباد۔/22ستمبر، ( پریس نوٹ ) اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق ؓ کی شہادت کے موقع پر 2محرم کو 3بجے دن پاس محل ، امجد باغ مصری گنج میں جلسہ شہادت حضرت عمر ؓ منعقد ہوگا۔

سالانہ فاتحہ
حیدرآباد۔/22ستمبر، ( راست ) حضرت سیدنا شیخ شہاب الدین عمر سہروردی ؒ کے سالانہ فاتحہ صبح 9 بجے سے قرآن پاک کی تلاوت ہوگی اور دن کے 12 تا ایک بجے قصیدہ بردہ شریف قاری حبیب عمر الکاف کی جماعت کا ہوگا۔ بعد نماز ظہر صندل مالی کی رسم انجام دی جائے گی۔ بعد صندل مالی غلاف مبارک اور چادر گل پیش کی جائے گی۔ ختم قرآن و سلام بحضور خیرالانام ؐ میں گذرانا جائے گا۔ مجلس کا اختتام الحاج پیر زادہ قاری سید فرید الدین سہروردی قادری گدی نشین آستانہ عالیہ کی دعا پر ہوگا۔

عرس حضرت فرید الدین مسعود
گنج شکر قدس سرہ
حیدرآباد۔/22ستمبر ، ( راست ) اعراس حضرت بابا فرید الدین گنج شکر قدس سرہ العزیز و حضرت سید محمد شاہ صابر حسینی صابری ؒ 5، 6 محرم مطابق 26، 27 ستمبر اندرون درگاہ شریف حضرت شاہ خاموش قبلہ ؒ نامپلی منعقد ہے۔ 5 محرم بعد نماز عصر صندل مالی، قرآن خوانی بعد نماز مغرب فاتحہ خوانی و زیارت دروازہ شریف 6محرم زیارت دروازہ شریف برائے خواتین، مراسم عرس مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سجادہ نشین انجام دیں گے۔

 

حضرت عمر ؓ کو دنیا میں جنت کی بشارت، حافظ صابر پاشاہ
حیدرآباد۔/22ستمبر، ( راست ) حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے خطبہ جمعہ میں بتلایا کہ ہمارا کیلنڈر آسمانی ہلالی ہے، چاند ہمارا حساب ہے، محرم ہمارے سال کا پہلا مہینہ ہے، محرم کی پہلی تاریخ سے سال کا آغاز ہوتا ہے، یہ حکم سب سے پہلے حضرت سیدنا عمر فاروقؓ نے دیا۔ حضرت فاروق اعظم ؓ وہ عظیم ہستی ہیں جن کی شان یہ ہے کہ حضور پاک ؐ فرماتے ہیں میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتے تو وہ عمر ؓ ہوتے۔ مگر چونکہ میرے بعد کوئی نبی نہیں اس لئے عمر ؓ نبی نہیں۔ گویا ایک نبی میں جو اوصاف حمیدہ اخلاق شریفہ ہوتے ہیں وہ تمام خوبیاں حضرت عمر ؓ میں تھیں۔ وہ عمر ؓ جو راستے سے گزرتے تو شیطان اپنا راستہ بدل لیتا تھا جن کے گزرنے کی وجہ سے اس راستہ پر آنے سے تین دنوں تک شیطان گھبراتا تھا۔ وہ عمر ؓ جن کو دنیا میں جنت کی خوشخبری ملی، جن کے جنتی محل کو سرکارؐ نے سفر معراج میں ملاحظہ فرمایا۔