مذہبی خبریں

آج محفل نعت شہہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 13 ستمبر ۔ ( راست ) بزم ریاض مدینہ کے زیراہتمام زیرسرپرستی الحاج حبیب حسن بن یوسف رفیع المرغنی 14 ستمبر 9 تا 12 بجے شب حبیب حسن بن یوسف رفیع کی رہائش گاہ واقع چندرائن گٹہ (بالاپور روڈ ) ماہانہ محفل نعت و منقبت منعقد ہوگی۔ محفل کا آغاز کمسن قاری قرآن حبیب محسن بن عبدالقادر رفیع کی قرأت کلام پاک سے ہوگا جس میں شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حبیب عبدالرحمن بن شرکت کریں گے۔

 

قرآن فہمی کورس برائے
خواتین و حضرات
حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( راست ) : قرآن فاونڈیشن مانصاحب ٹینک کے زیر اہتمام عصری تعلیم یافتہ خواتین و حضرات کے لیے قرآن فہمی کورس کا نظم ہے ۔ معلوماتی ، موثر و عام فہم نصاب ترتیب دیا گیا ہے ۔ تجوید کے قواعد و عملی مشق ، منتخب سورتوں و آیات کی تفسیر ، گرامر ، احادیث و مسنون دعائیں شامل ہیں ۔ تجربہ کار اساتذہ و معلمات کی خدمات ، عید الاضحی کی تعطیل کے بعد 15 ستمبر کو دوبارہ کلاسیس کا آغاز عمل میں آئے گا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 14 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا محمد موسیٰ خان ندوی مخاطب کریں گے ۔۔

مجالس عزاء
حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( راست ) : انجمن عزا داران پنجشنبہ کے مجالس عزاء کا سلسلہ 14 ستمبر شام 7 بجے سے صدر انجمن محمد اسحاق علی کے مکان دارالشفاء سے آغاز ہوگا ۔ طیب علی عاشور خانہ الحسین جام باغ ، حاجی علی حسین باقری حسین نگر کالونی ، میر حسین علی خاں زوار ( مرحوم ) قیصر منزل ، عابد علی خاں والا جاہی ، جعفر علی الاوہ سرطوق ، سید رضا حسین نقوی ، پرانی حویلی ، آغا علی آفندی چھتہ بازار ، عباس علی فرید احاطہ کمال یار جنگ ، بارگاہ شبیر زہرا نگر ، پنجہ شاہ ولایت ، عاشور خانہ قدم رسول میں نائب صدر میر معظم حسین خاں رضوی کی مجلس کے بعد مجالس عزاء کا اختتام ہوگا ۔۔