مذہبی خبریں

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور ’ جماعت ابوالفداء ‘ کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

حلقہ ذکر الہی و نعت شاہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : حلقہ ذکر الہیٰ و نعت شاہ کونین زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری بمقام آستانہ مینائی پھول باغ ، جہاں نما بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔۔
٭٭ خانقاہ قادریہ حامدیہ کے زیر اہتمام جمعرات بعد نماز مغرب خانقاہ قادریہ حامدیہ حیدر شاہ کورٹ راجندر نگر منڈل میں حلقہ ذکر الہی ہوگا اور بعد نماز عشاء اسپوکن عربی کلاسیس منعقد ہوں گی ۔۔

عید ملاپ و محفل غزل
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : گیلکسی میوزیکل اکیڈیمی کے زیر اہتمام ایک شاندار محفل غزل زیر صدارت جناب فاروق حسین ایم ایل سی 9 ستمبر اردو مسکن میں منعقد ہوگی ۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب ایس کے افضل الدین شرکت کریں گے ۔ درویش غیاث الدین فنکاروں میں انعامات تقسیم کریں گے اور پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی بھی شرکت کریں گے ۔ غزل گلوکار استاد یعقوب علی اساتذہ سخن کا کلام ساز پر پیش کریں گے ۔ سلطان مرزا بھی غزل اور گیت پیش کریں گے ۔ پروگرام کے کنوینر احمد مکیش اور وحید خاں ہوں گے ۔ داخلہ کی عام اجازت رہے گی ۔۔

 

تذکرہ حضرت محدث دکن کا رسم اجراء
ذکر و سلوک کانفرنس ، علمائے کرام کا خطاب
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : عالمی شہرت یافتہ عظیم ہستی محدث دکنؒ کی ولادت اور عالمی شہرت یافتہ جامعہ نظامیہ کا قیام ذی الحجہ کے مبارک مہینے 1292 ہجری میں عمل میں آیا ۔ محدث دکنؒ کو شیخ الاسلام فضیلت جنگ ؒ سے شرف تلمذ حاصل تھا ۔ ان دو عظیم علمی اور روحانی ہستیوں نے ساری دنیا میں اپنا فیض جاری رکھا اور ان شاء اللہ قیامت تک جاری رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ نے ’ ذکر و سلوک کانفرنس و رسم اجراء کتاب تذکرہ حضرت محدث دکن پانچویں ایڈیشن ‘ مولفہ حضرت ابوالفداء پروفیسر محمد عبدالستار خاں کی رسم اجراء کے موقع پر کیا ۔ ڈاکٹر محمد مصطفی شریف پروفیسر جامعہ عثمانیہ نے بتایا کہ نماز ، روزہ ، زکواۃ ، حج کثرت سے کرنے کا حکم نہیں آیا بلکہ اللہ کا ذکر کثرت سے کرنے کا بار بار ذکر آیا ہے ۔ دلوں کا اطمینان و سکون اللہ کے ذکر میں ہے ۔ مفتی سید ضیا الدین نقشبندی نے کہا کہ حضرت ابوالفداء نے تذکرہ محدث دکن میں اپنے شیخ کے شام و سحر ، معمولات ، عقائد اور اولیاء اللہ کے حالات کو مستند طور پر شرح و بسط کے ساتھ پیش کر کے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ۔ مہمانان خصوصی میں مولانا سید شاہ سہیل بخاری نقشبندی ، مولانا قاری سید ندیم اللہ حسینی نے شرکت کی ۔ حافظ محمد یوسف نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا ۔۔

 

بزم جوہرکا مذاکرہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : بزم جوہر کا مذاکرہ ’ کیا دیش بھکتی کا نعرہ ہی حب الوطنی ہے ‘ 9 ستمبر کو 2 بجے دن مسدوسی ہال مغل پورہ منعقد ہوگا ۔ مولانا نادر المسدوسی صدارت کریں گے ۔ ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر ناظم علی ، ڈاکٹر م ق سلیم حصہ لیں گے ۔ ڈاکٹر راہی کا کلیدی نوٹ اور نظامت ہوگی ۔ مذاکرے کے فوری بعد ’ دور تک سائے تری زلفوں کے لہراتے رہے ‘ کے زیر طرح شعری نشست منعقد ہوگی ۔ جناب شفیع اقبال صدارت کرینگے ۔ مسرس صادق نوید ، سردار سلیم ، استھانہ سحر مہمان خصوصی ہوں گے ۔۔

سنی مرکز میں اجتماع
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام 7 ستمبر کو بعد نماز عشاء ہفتہ واری اجتماع سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد فاروق رضا قادری کا ’ برما کے مظلوم مسلمان اور ہماری ذمہ داریاں ‘ پر خطاب ہوگا ۔۔

جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں
چرم قربانی کا ہراج
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ نظامیہ میں 7 ستمبر بروز جمعرات ٹھیک 12-30 بجے دن چرم قربانی کا ہراج مقرر ہے ۔ جمیع تاجران چرم سے خواہش کی جاتی ہے کہ وقت مقررہ پر جامعہ نظامیہ شبلی گنج حسینی علم تشریف لا کر ہراج میں حصہ لیں ۔ ہراج نقدی اساس پر ہوگا ۔ مزید تفصیلات 24416847 ۔ 24576772 پرحاصل کی جاسکتی ہے ۔۔

مدرسہ باب العلم انوار محمدی میں
آج چرم قربانی کا ہراج
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ میں 7 ستمبر کو تین بجے دن نقد اساس پر چرم قربانی کا ہراج ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24475516 ۔ 24472486 ۔ 9848173896 پر ربط کریں ۔ تاجران چرم سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔۔

 

قومی صدر جمعیتہ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی آج حیدرآباد آمد
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : مفتی محمود زبیر قاسمی سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مطابق محدث جلیل ، جانشین شیخ الاسلام مولانا سید ارشد مدنی ، صدر جمعیتہ علماء ہند و محدث دارالعلوم دیوبند 7 ستمبر کی شام 6 بجے حیدرآباد آمد ہوگی ۔ مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی کے ہمراہ دارالعلوم رحمانیہ تشریف لے جائیں گے جب کہ 8 ستمبر کو تروپتی آندھرا پردیش میں عوام ، علماء اور جمعیتہ کے کارکنان کے مختلف پروگرامس کو مخاطب کریں گے ۔۔

 

تقریب عید ملاپ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے زیر صدارت جناب محمد تمیز الدین احمد صدر اسوسی ایشن جمعرات 7 ستمبر کو 3 بجے دن اردو گھر مغل پورہ میں تقریب عید ملاپ منعقد ہوگی ۔ جس میں محفل افسانہ ، مشاعرہ اور لطیفہ گوئی ہوگی ۔ جناب مجید بیدار نظامت کرینگے ۔۔

دارالعلوم حیدرآباد میں
چرم قربانی کا ہراج
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : مولانا محمد رحیم الدین انصاری ناظم جامعہ کی اطلاع کے بموجب جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد کے چرم قربانی کا ہراج 3 بجے دن جامعہ نگر شیورام پلی احاطہ جامعہ مقرر ہے ۔ خواہشمند حضرات بپابندی وقت شرکت کریں ۔۔

سالانہ جشن
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : سالانہ جشن 7 ستمبر کو 8-30 بجے صبح الاوہ سرطوق دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا سید دلدار حسین عابدی خطاب کریں گے ۔ میر مظفر علی مجاہد خاں ، میر مہدی علی ، تراب علی قصیدہ خوانی کریں گے ۔ ممتاز دانش ، تقی گلبرگوی ، حسن شکار پوری ، مظہر عابدی یاور علی ، علی جواد شہپر ، میر تقی میر ، اشرف عباس منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔۔