مذہبی خبریں

جلسہ یاد حضرت سیدنا ابراہیم خلیل اللہ ؑ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 31 اگست بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ یاد حضرت سیدنا ابراہیم خلیل اللہ ؑ منعقد ہے ۔ جلسہ کا آغاز مفتی محمد اسلم قاسمی کی قرات کلام پاک ہوگا ۔ مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

جلسہ فیضان غوث اعظمؒ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( راست ) : الگیلانی عالمی سوسائٹی کے زیر اہتمام ماہانہ جلسہ فیضان حضرت سیدنا غوث اعظم ؒ 31 اگست کو اردو گھر مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ نگرانی واصف احمد علوی صدر الگیلانی عالمی سوسائٹی کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا سید مرتضی علی صوفی حیدر قادری خطاب کرینگے ۔۔

 

حمیدیہ میں آج آٹھویں محفل
حضرت ابراہیم علیہ السلام
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفی ؒ کے زیر اہتمام ’’حمیدیہ ‘‘واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں حسب عمل درآمد قدیم یکم تا 9؍ ذی الحجہ سالانہ محافل حضرت ابراہیم علیہ السلام کے سلسلہ کی آٹھویں محفل 31 اگست کو صبح 8 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قادری شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ شرفی چمن منعقد ہوںگے۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جائنٹ ڈائریکٹر آئی ہرک، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین قادری حاکم حمیدی معاون ڈائریکٹر آئی ہرک، ڈاکٹر سید محمد رضی الدین حسان حمیدی کے علاوہ نگران محفل کے خطابات ہوں گے ۔ نعت خواں حضرات نعت پیش کریں گے ۔۔

جلسہ یاد حضرت سیدنا ابراہیم ؑ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں مرکزی جلسہ یاد حضرت سیدنا ابراہیم خلیل اللہ ؑ برائے خواتین 31 اگست کو 12 بجے دن مفتیہ رضوانہ زرین کی صدارت میں مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی مفتیہ ناظمہ عزیز ، مفتیہ تہمینہ تحسین ، مفتیہ نسرین افتخار ، مفتیہ عاتکہ طیبہ ، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم ، مفتیہ سیدہ آمنہ بتول شرکت کریں گے ۔ مفتی حافظ محمد مستان علی قادری کا پس پردہ خطاب ہوگا ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

 

حلقہ ذکر الہٰی و نعت شاہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( راست ) : حلقہ ذکر الہٰی و نعت شاہ کونینؐ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری آستانہ مینائی پھول باغ جہاں نما بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔۔

 

جلسہ ابراہیم خلیل اللہ ؑ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( راست ) : مرکزی جلسہ ابراہیم خلیل اللہ ؑ زیر صدارت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ 31 اگست کو بعد نماز عشاء جامع مسجد دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز قاری عبدالقیوم شاکر کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ ہدیہ نعت ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری اور محمد احمد محی الدین حافظ نصیر الدین پیش کریں گے ۔ مولانا شیخ طاہر اور مولانا ظفر جمیل احمد ، ڈاکٹر رضی الدین رحمت خطاب کریں گے ۔ نگران جلسہ حضرت جعفر پاشاہ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

 

فضائل قربانی پر جلسہ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع 31 اگست کو 8-45 تا 11 بجے شب مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد رضا قادری ’ فضائل قربانی ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔