مذہبی خبریں

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

اتوار کو مصری گنج میں عازمین حج کا آخری تربیتی اجتماع
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام چشتی فاونڈیشن کے اشتراک سے منتخب عازمین حج کے لیے آخری تربیتی اجتماع اتوار 6 اگست کو صبح 10 تا 2 بجے دن محبوب فنکشن ہال مصری گنج نزد درگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینیؒ منعقد ہوگا ۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور صدارت کریں گے اور سفر حج سے متعلق اہم امور ، مرکزی حج کمیٹی اور حکومت ہند و حکومت سعودی عربیہ کی جدید ہدایات اور روانگی کے شیڈول سے متعلق ضروری امور سے واقف کروائیں گے ۔ مولانا مفتی حافظ سید ضیا الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ حج کے پانچ دن کے اہم عنوان پر خطاب کریں گے ۔ مولانا محمد انوار احمد قادری حج و زیارت سے متعلق سوالات کے جوابات دیں گے ۔ مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ آداب حرمین شریفین کے موضوع پر خطاب کریں گے ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری آداب و برکات زیارت روضہ رسولؐ اور مولانا علی محمد نقشبندی فضائل حج و عمرہ بیان کریں گے ۔ علماء و مشائخ بطور مہمان اعزازی شریک ہوں گے ۔ اجتماع میں خانگی ٹور آپریٹرز کے توسط سے جانے والے عازمین بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔۔

مدرسہ حضرت ابی بن کعبؓ میں داخلے
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( راست ) : مدرسہ حضرت ابی بن کعبؓ واقع کرما گوڑہ سعیدآباد میں شعبہ حفظ و قرأت اور ناظرہ میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ حافظ و قاری شوکت اللہ غوری کی زیرنگرانی تربیت دی جائے گی۔ مدرسہ کے اوقات صبح 9 بجے تا 2 بجے دن ہوں گے۔ خواہشمند داخلہ کے لئے راست رجوع ہوسکتے ہیں یا 9849614607 پر ربط کریں۔

 

آج دینی تعلیمی بیداری مہم
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( راست ) : دینی تعلیمی بیداری مہم کا اجلاس 3 اگست کو بعد نماز مغرب مسجد محمودیہ جلال بابا نگر 9 نمبر میں زیر اہتمام انجمن طلبہ قدیم جامعہ نظامیہ مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد عبدالقدیر نقشبندی ( صدر انجمن ) کرینگے ۔ مولانا محمد نصیر الدین ، مولانا قاضی محمد ابراہیم علی ، مولانا محمد محی الدین قادری کے خطابات ہونگے ۔ مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری مہمان خصوصی ہوں گے ۔۔

 

شیعہ سنی اتحاد وقت کی اہم ضرورت 7 اگست کو رضویہ انٹرنیشنل کانفرنس
بیرونی علماء و مشائخین کی شرکت ، مولانا اسرار حسین رضوی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( راست ) : ملی اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ایک ایسے وقت جب کہ ملت آزمائش سے دوچار ہے ۔ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کو مسلکوں اور فرقوں کی بنیاد پر تفریق کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ رضویہ انٹرنیشنل کانفرنس ملی اتحاد کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کرے گی ۔ مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی سجادہ نشین مرکزی آستانہ قدس رضویہ موسومہ بہ درگاہ حضرت سیدنا امر اللہ شاہ مغل پورہ نے آج یہاں ایک میڈیا کانفرنس میں یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر مولانا محمد فصیح الدین نظامی اور پیرزادہ سید شاہ لیاقت حسین رضوی بھی موجود تھے ۔ مولانا نے بتایا کہ حیدرآباد شیعہ سنی اتحاد کا مرکز رہا ہے اور جب جب اس اتحاد کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی تب حیدرآباد کے شیعہ اور سنیوں نے متحدہ طور پر ان سازشوں کو ناکام بنایا ۔ حیدرآباد کا محرم اہل بیت سے عقیدت کا سب سے بڑا ثبوت ہے ۔ حضرت سیدنا امام علی موسیٰ رضا المعروف بہ امام ضامن الثامن مشہد مقدس ( ایران ) کے سالہ عرس کے ضمن میں ایک رضویہ انٹرنیشنل کانفرنس کا 7 اگست پیر شب ٹھیک 9 بجے مرکزی آستانہ قدس رضویہ میں رکھی گئی ہے جس میں ہند و ایران کے ممتاز علماء کرام شرکت کریں گے ۔ جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ کو مدعو کیا گیا ہے ۔ جناب محمد محمود علی نائب وزیر اعلی ، جناب این نرسمہا ریڈی وزیر داخلہ ، جناب ٹی پدما راؤ وزیر آبکاری ، مسٹر ٹی سرینواس یادو وزیر سنیما ٹو گرافی ، مسٹر پی رام موہن راؤ مئیر گریٹر حیدرآباد ، مسٹر بابا فصیح الدین ڈپٹی مئیر ، مسٹر عنایت علی باقری چیرمین سٹ ون ، جناب محمد حق بین قمی کونسل جنرل جمہوری اسلامی ایران متعینہ حیدرآباد اور دیگر علمائے کرام شرکت کریں گے ۔ ایرانی و ہندوستانی بین الاقوامی قاری کی قرات کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز ہوگا ۔۔

 

حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے عرس کے پیش نظر خصوصی ٹرینیں
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( این ایس ایس) : حضرت خواجہ بندہ نوازؒ گلبرگہ کے عرس شریف کے پیش نظر 8 تا 12 اگست کے درمیان ساوتھ سنٹرل ریلوے نے حیدرآباد اور گلبرگہ کے درمیان چار عدد خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایس سی آر کے بموجب ٹرین نمبر 07178 حیدرآباد ۔ گلبرگہ خصوصی ٹرین 8 اور 11 اگست کو حیدرآباد سے 23 بجکر 30 منٹ کو گلبرگہ کے لیے روانہ ہو کر دوسرے دن 5 بجے گلبرگہ پہونچے گی ۔ جب کہ واپسی کے دوران ٹرین نمبر 07177 گلبرگہ سے 9 اور 12 اگست کو نکل کر اسی دن 11 بجکر 30 منٹ کو حیدرآباد پہونچے گی ۔ دوران آمد و رفت خصوصی ٹرینیں بیگم پیٹ ، صنعت نگر ، حفیظ پیٹ ، لنگم پلی ، ناگالہ پلی ، شنکر پلی ، راوالا پالیکلن ، گلہ گوڑہ ، چٹ گڈا ، وقار آباد ، گڈم گرا ، دھارور ، رکما پور ، تانڈور ، منتاتی ، نواندگی ، گرگنٹہ ، سیڑم ، ملکھیڑ روڈ ، چھتہ پور ، سلیہلی ، واڑی اور شاہ باد ریلوے اسٹیشنوں پر توقف کر