مذہبی خبریں

عرس شریف قطب الاقطاب حضرت شاہ خاموشؒ کا آج آغاز
حیدرآباد ۔ /26 جولائی (تبارک نیوز) قطب الاقطاب حضرت سید شاہ معین الدین محمد محمدالحسینی المعروف بہ حضرت شاہ خاموش قبلہ قدس سرہ العزیز سہ روزہ عرس تقاریب زیرنگرانی مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری کا /27 تا /29 جولائی حسب عملدرآمد قدیم انعقاد عمل میں آئے گا ۔ /27 جولائی بعد نماز عصر برآمدی صندل مبارک از خانقاہ صابریہ عقب مکہ مسجد براہ چارمینار گلزار حوض ، مدینہ چوراہا ، سدی عنبر بازار معظم جاہی مارکٹ تا نامپلی واقع درگاہ حضرت ممدوحؒ پہونچے گا ۔ /28 جولائی 8 تا 10 بجے دن ختم قرآن شریف 10 تا ایک بجے دن اور 4 ساعت شام تا قبل نماز مغرب محافل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ بعد نماز مغرب چراغاں و تناول تبرک /29 جولائی کو صبح 8 تا 10 بجے دن ختم کلام مجید و مجلس سماع 10 تا بعد نماز ظہر و نماز عصر مجلس سماع ختم شریف محفل قل و رسم دیگ لٹوائی انجام دی جائے گی ۔ زائرین کی کثیر تعداد کے پیش نظر بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ عرس تقاریب میں ملک کے مختلف مقامات سے مریدین ، معتقدین اور عقیدت مند بلالحاظ مذہب و ملت شرکت کرتے ہیں اور حصول روحانی و برکات فیضانی سے مشرف ہوتے ہیں ۔

 

قبیلہ بامسدوس کا آج مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ /26 جولائی (راست) سالم بن علی بامسدوس سکریٹری بامسدوس ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائیٹی کے بموجب /27 جولائی کو 8 بجے شب قبیلہ بامسدوس کا مشاورتی اجلاس ڈاکٹر نادرالمسدوسی صدر سوسائیٹی کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔ تمام قبیلے بامسدوس سے تعلق رکھنے والے ارکان سے بہ پابندی وقت شرکت کی حسن بن احمد بامسدوس خازن سوسائٹی نے گزارش کی ہے ۔ اجلاس میں قبیلے کی معاشی و تعلیمی صورتحال پر غور کرتے ہوئے مثبت اقدامات کئے جائیں گے ۔ اجلاس سے متعلق تفصیلات کیلئے 8686918194 پر ربط کریں ۔

 

اراکین عاملہ جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( راست ) : حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مطابق 27 جولائی ریاستی دفتر جمعیتہ علماء زم زم مسجد باغ عنبر پیٹ میں بصدارت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش صبح 9 بجے سے جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے اراکین عاملہ و مدعوئین خصوصی کا ایک اجلاس منعقد ہے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( راست ) : حضرت شاہ سراج الدین نقشبندی و قادریؒ کا عرس شریف 27 جولائی ٹھیگی جیل مسجد کاچی گوڑہ مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر ختم قرآن مجید بعد نماز مغرب صندل مالی چادر گل سلام و فاتحہ خوانی ہوگی ۔ جلسہ عظمت اولیاء کرام کا آغاز ہوگا ۔ قرات کلام پاک قاری محمد رمضان علی ، نعت شریف مولوی محمد یوسف نقشبندی پیش کریں گے ۔ مولانا سید حسین شاہ شہید اللہ بشیر نقشبندی ، مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری کا خطاب ہوگا ۔ مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ وعظ کریں گے ۔ مولوی ولایت قادری نظامت کریں گے ۔ 28 جولائی بعد نماز فجر حلقہ ذکر فاتحہ خوانی ہوگی اس کے ساتھ ہی مراسم عرس کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔