مذہبی خبریں

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ /12 جولائی (راست) ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر (AFIRC) کے زیراہتمام محفل ختم دلائل الخیرات (درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیرنگرانی حضرت مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداءؒ ہر جمعرات بعد نماز مغرب بمقام مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔

حلقہ ذکر اِلہٰی و نعت شاہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ /12 جولائی (راست) ’’حلقہ ذکر اِلٰہی و نعت شاہ کونینؐ‘‘ زیرنگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری بمقام آستانہ مینائی پھول باغ ، جہاں نما بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں ۔

قرأت و اذان کی مفت تربیت
حیدرآباد ۔ /12 جولائی (راست) جامع مسجد اللہ بنڈہ منگل ہاٹ میں روزانہ بعد نماز فجر تا 8 بجے صبح قرأت اور اذان کی مفت تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے ، مولانا حافظ و قاری محمد نصیرالدین خطیب و امام تربیت دیں گے ۔ مزید معلومات فون نمبر 8712251242 پر حاصل کرسکتے ہیں ۔