مذہبی خبریں

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : حضرت صوفی الدہر سید حبیب احمد خاکی شاہ وارثیؒ کا عرس شریف 16 جولائی اتوار بمقام احاطہ درگاہ حضرت خاکی شاہ باباؒ بندل گوڑہ بہادر پورہ میں منعقد ہوگا ۔ بعد نماز عصر تلاوت قرآن پاک ، بعد نماز مغرب صندل مالی اور بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء زیر صدارت مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ و زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری منعقد ہوگا ۔ مولانا سید محمود بادشاہ قادری ، مولانا سید عبدالروف حسینی بغدادی ، اور مولانا سید اسحاق محی الدین قادری مہمانان خصوصی ہونگے ۔۔

تعزیتی جلسہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : حافظ سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 13 جولائی جمعرات بعد نماز ظہر احاطہ جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن آزاد نگر عنبر پیٹ میں تعزیتی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ زیر سرپرستی مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی ، زیر صدارت مولانا حافظ سید حماد بن ذکی المظاہری ، نگرانی مولانا مفتی عبدالودود مظاہری کرینگے ۔ اس جلسہ میں حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد یونس صاحب و دیگر اکابرین عظام کو شہر کے معروف مشہور علماء کرام خراج عقیدت پیش کریں گے ۔۔

عرس شریف
٭٭ عرس شریف حضرت سید شاہ غلام حسن شطاری و حضرت صاحب پیران شطاری واقع دبیر پورہ میں 13 جولائی کو مقرر ہے ۔ پروگرام کے مطابق جلوس صندل 5-30 بجے شام شطاریہ مسکن دبیر پورہ سے برآمد ہوگا ۔ 6-30 بجے شام رسم صندل مالی حضرت الحاج سید شاہ حامد حسین شطاری نبیرہ و سجادہ نشین انجام دیں گے ۔۔
٭٭ دو روزہ عرس شریف حضرت سید محمد شاہ ولی چشتی القادری واقع بابا نگر ناچارم میں 26 جولائی اور 27 جولائی کو مقرر ہے ۔ متولی حضرت شیخ احمد قادری القدیری نگرانی کریں گے ۔ پروگرام کے مطابق یکم ذی قعدہ کو صندل شریف اور 2 ذی قعدہ کو چراغاں میں محفل سماع ہوگی ۔۔

آج جشن پیرؒ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : ماہانہ جشن پیر 13 جولائی کو بعد نماز عشاء قیام گاہ پیر سید ابراہیم شاہ قادری خلیل واقع صابر نگر کالونی عقب مسجد والا جاہی میں مقرر ہے ۔ جس میں محفل سماع ہوگی ۔ پیر سید ابراہیم شاہ قادری خلیل نگرانی کریں گے ۔۔

فیضان حضرت بابا فخر الدین سہروردی
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : ماہانہ مجلس فیضان قطب دکن حضرت سیدنا بابا فخر الدین سہروردی المعروف حضرت میٹھے شاہ ولی 21 شوال اتوار کو درگاہ شریف واقع جل پلی نزد پہاڑی شریف میں مقرر ہے ۔ جس میں بعد مغرب قصیدہ بردہ شریف بعد عشاء محفل سماع ہوگی ۔ مراسم مولانا شاہ محمد رحیم الدین شکیل سہروردی سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے ۔۔

 

مدرسہ شاہ جیلان میں داخلوں کا آغاز
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : دینی و عصری علوم کی اقامتی درس گاہ مدرسہ شاہ جیلان واقع حافظ بابا نگر میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے جہاں پر عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم دی جارہی ہے ۔ ناظم اعلی حافظ شاہ محمد ذاکر محی الدین قادری سے فون 9182021223 پر ربط کریں ۔۔

خواتین کے لیے حج تربیتی کیمپ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : تنظیم بنت حرم کے زیر اہتمام خواتین عازمین حج کی تربیتی کلاس بروز جمعرات 13 جولائی 10 تا 4 بجے دن بمقام مدرسہ بنات الحرم اندرون مکہ مسجد زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ممبر میاریج کونسلنگ سنٹر فارمینارٹیز گورنمنٹ آف تلنگانہ مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محترمہ فضل النساء حمد باری تعالی ، محترمہ میمونہ نعت شریف ، سیدہ عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، محترمہ عزیزہ محبوب معتمد تنظیم بنت حرم ، محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم مخاطب کرینگی ۔ مناسک حج و عمرہ ماڈلس کے ذریعہ اور آداب زیارت مدینہ منورہ کے علاوہ وضو ، غسل اور پانی کے مسائل بتائے جائیں گے ۔۔

 

درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ میں
درس قرآن کا آغاز
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : غلام محمد منظور معتمد تنظیمی کی اطلاع کے بموجب انتظامی کمیٹی درگاہ حضرت خواجہ حسن برہنہ شاہؒ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے بعد ہفتہ واری درس قرآن کا 13 جولائی بعد نماز مغرب دوبارہ آغاز ہوگا ۔ مولانا حافظ سید رضوان پاشاہ قادری درس دیں گے ۔۔

 

ادارہ ادب اسلامی کا مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : ادارہ ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا ماہانہ طرحی مشاعرہ 16 جولائی 8 بجے شب اسلامک سنٹر چھتہ بازار زیر طرح ’ شجر زمین پر سایہ بچھائے رکھتا ہے ‘ زیر صدارت ممتاز شاعر قمر رضا منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر م ق سلیم منتخب مضمون سنائیں گے ۔۔