مذہبی خبریں

قلی قطب شاہ اسٹیڈیم پر بزم رحمت عالم کا مرکزی جلسہ شب برات
مولانا شہادت حسین نظامی اور مفتی سرفراز احمد مصباحی کے خصوصی خطابات
حیدرآباد۔ 10 مئی ( پریس نوٹ) کل ہند بزم رحمت عالم کے زیراہتمام 11 مئی بروز جمعرات بعد نماز عشاء قلی قطب شاہ اسٹیڈیم‘ ہائی کورٹ روڈ ‘ پر سالانہ مرکزی جلسہ شب برات منعقد ہے ۔ صدارت جناب ایم اے مجیب ایڈوکیٹ و صدر کل ہند بزم رحمت عالم کریں گے۔ مولانا مظفر حسین خاں قادری نگران جلسہ رہیں گے۔ اس جلسہ کو بیرونی علماء کرام مولانا شہادت حسین نظامی الہ ٓباد اور مفتی سرفراز احمد مصباحی خطاب کریں گے۔ مولانا شہادت حسین نظامی جو ایک نوجوان عالم دین ہیں اور ان کے خطابات نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔ ان کے علاوہ مولاناسرفراز احمد مصباحی بھی پہلی بار حیدرآباد تشریف لارہے ہیں۔ مقامی علماء کرام میں مولانا سید شاہ غلام صمدانی قادری نبیرہ سیدنا یحیٰ پاشاہؒ اور مولانا شاہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ سجادہ نشین حضرت گنج انوار ؒ اور مولانا معین الدین قادری کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ محمد مصطفیٰ خاں قادری کی نظامت ہوگی۔ جلسہ کا آغاز حافظ شیخ الیاس حسین انواری کی قرات کلام پاک سے ہوگا۔ حافظ سید آصف انواری‘ حافظ سید اعظم انواری اور حافظ سید حفیظ انواری نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس موقع پر خصوصی دُعا کا بھی اہتمام ہوگا۔

 

چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کا آج مرکزی جلسہ شب برات
مہمان مقررین مولانا نور الحسن نعیمی ازہری، مفتی محمد معین الدین ازہری ، ڈاکٹر عبدالمعز قادری شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ شب برات  11/ مئی بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر منعقد ہوگا ۔ سرپرستی مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی ، صدارت مولانا خلیل علی شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی ، نگرانی محمد شوکت علی صوفی کرینگے ۔ بیرونی مہمان مقررین کرام میں عالم دین ، مفکر اسلام مولانا نور الحسن نعیمی ازہری ‘ (فاضل جامعہ ازہر مصر و بغداد اسلامک یونیورسٹی )اترپردیش ، دوسرے مہمان مقرر عالم دین  ، مولانا مفتی محمد معین الدین ازہری (فارغ التحصیل جامعہ ازہر مصر ) لکھنو کے بصیرت افروز و فکر انگیز خطابات ہونگے ۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا حافظ سید شاہ محمد حسینی الرضوی القادری ، مولانا ڈاکٹر محمد اخلاق شرفی ، جناب محمد افتخار شریف (حال مقیم امریکہ ) ، الحاج محمد نعیم صوفی ، محمد قمر الدین ، ڈاکٹر حیدر یمنی ، ڈاکٹر خالد ، ڈاکٹر احمد عرفانی ہونگے ۔ مقامی علماء کرام میں ڈاکٹر سید عبدالمعز قادری شرفی ، مولانا اقبال احمد رضوی القادری ، ڈاکٹر نادر المسدوسی ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی) شرکت و خطاب کریں گے ۔ صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے  ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری صلاح الدین جاوید کی قرات سے ہوگا ۔ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں ملک اسمٰعیل علی خاں ، خلیل رضا ، فرحت اللہ شریف ، محمد عبدالقیوم قادری ہدیہ نعت پیش کرینگے۔ گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ  پر ہزاروں کے مجمع کیلئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں  ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی بہتر سہولت رہیگی۔  ڈاکٹر مجیب شاہد ، سید طاہر حسین قادری، عادل اشرفی ، اسلم اشرفی ، محمد عبدالکریم رضوی ، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی نے عامتہ المسلمین سے گذارش کی ہے ۔

 

جشن امام زمانہ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : 14 شعبان بعد نماز مغربین عاشور خانہ حسینی اندرون دائرہ میر مومن میں منجانب انتظامی کمیٹی کے جشن ظہور امام زمانہ سے مدعو شعراء منظوم عقیدت پیش کریں گے ۔۔

جامع مسجد مہدویہ مشیر آباد میں
جلسہ شب برات
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : جامع مسجد مہدویہ مشیر آباد میں 11 مئی کو جلسہ شب برات مقرر ہے ۔ آغاز قاری محمد عبدالرحیم کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا سید مسعود حسین مجتہدی ، حضرت محمد نعمت اللہ خاں صوفی ، فقیر سید خوندمیر اشرفی ، جناب محمد فیض اللہ خاں صوفی ، نگران کار جلسہ حضرت سید علی اشرفی مخاطب کریں گے ۔ جب کہ سید خواجہ معین الدین امیر نصرتی نعت شریف پیش کریں گے ۔۔

شیعہ مساجد میں اعمال شب برات
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : اعمال شب برات مسجد امام جعفر صادق یاقوت پورہ میں شب کے 11 بجے شروع ہوں گے ۔ اعمال کے بعد جشن سے مولانا آغا منور علی خطاب کریں گے ۔۔
٭٭    کوہ قائم نزد میر محمود صاحب پہاڑی  راجندر نگر میں 11 مئی 11 بجے شب شب اعمال مولانا سید نثار حسین حیدر آقا صدر کل ہند مجلس شیعہ علماء ذاکرین و رکن وقف بورڈ کروائیں گے اور امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ بعد اعمال شب برات جشن حضرت قائم منعقد ہوگا ۔ مولانا سید نثار حسین حیدر آقا خطاب کریں گے ۔ جب کہ شعراء کرام منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرینگے ۔۔
٭٭    عبادت خانہ حسینی میں اعمال شب برات 11 مئی جمعرات 10 بجے شب مقرر ہے ۔ جس میں الحاج مولانا سید نبی حسن نماز و اعمال کے فرائض انجام دیں گے ۔۔

جلسہ شب برات برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں 11 مئی بروز جمعرات بعد نماز عشاء مرکزی جلسہ شب برات برائے خواتین مفتیہ رضوانہ زرین کی صدارت میں مقرر ہے ۔ قرات و نعت کے بعد مفتیہ تہمینہ تحسین ، مفتیہ سیدہ غوثیہ شاہد ، مفتیہ شہناز بیگم ، مفتیہ محسنہ ناز مخاطب کریں گے ۔ نظامت فرائض مفتیہ رقیہ شکیل خاں انجام دیں گے ۔ قبل جلسہ تین مرتبہ یسین شریف کی تلاوت کی جائے گی ۔۔
٭٭    جلسہ شب برات برائے خواتین بعد نماز عشاء رائل فنکشن ہال کوٹلہ عالیجاہ چارمینار روڈ زیر اہتمام مدرسہ زہرا الہیہ نسواں مقرر ہے ۔ اس موقع پر درود شریف ختم قرآن کے بعد جلسہ کا آغاز قرات کلام پاک امرین فاطمہ نعت شریف سمیرہ فاطمہ ، سمرین فاطمہ ، مریم بیگم سنائیں گے ۔ جس کے بعد جلسہ فضائل شب برات سے حافظہ زہرا بلقیس بیان کریں گے ۔۔

تقاریب عرس حضرت بابا شرف الدین صاحب سہروردی عراقیؒ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : شہنشاہ دکن حضرت سیدنا بابا شرف الدین صاحب قبلہ سہروردی و عراقیؒ کے تقاریب عرس 16 تا 22 شعبان احاطہ درگاہ پہاڑی شریف میں منائی جائے گی ۔ 16 شعبان کو 12 بجے شب مزار شریف کو غسل دینے کی رسم ہوگی ۔ اور اسی وقت بالا پور میں چھلہ مبارک حضرت بابا علیہ الرحمہ سے صندل مبارک نکل کر کتہ پیٹ شاہین نگر سے ہوتا ہوا جل پلی درگاہ حضرت سیدنا شکر شاہ ولی پر قبل نماز فجر توقف کرے گا ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : حضرت سید شاہ شیخن احمد حسینی قادری شطاریؒ کے عرس مبارک کی تقاریب 14 شعبان درگاہ شریف مسجد آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ بعد عصر تلاوت قرآن مجید ، بعد مغرب صندل مالی ، فاتحہ سبوچہ ، نعت خوانی کی محافل ہوں گی ۔ مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری جانشین حضرت کامل کی سرپرستی میں مولانا سید غلام غوث شیخن احمد حسنی الحسینی قادری شطاری المعروف بہ کامل بادشاہ منتخب سجادہ نشین ، متولی مرکزی آستانہ شطاریہ ، مراسم عرس شریف انجام دیں گے ۔ جانشین حضرت کامل کی دعائے امن و سلامتی پر عرس کا اختتام ہوگا ۔۔

 

درس قرآن
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : بیت الخیر چوتھی منزل انجمن گراونڈ ملے پلی میں 11 مئی کو بعد نماز مغرب ڈاکٹر محمد محبوب فرید سلسلہ وار درس قرآن میں سورہ القصص کے آٹھویں رکوع آیات 76 تا 82 ( قارون کا خزانہ ) کا درس دینگے ۔ جناب محمد شفیع اسلامی لٹریچر سے اقتباسات پیش کرینگے ۔ خواتین کے لیے علحدہ نشست کا انتظام رہے گا ۔۔

جلسہ اعتراف خدمات و مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : ادارہ تہذیب فکر و فن کے زیر اہتمام جلسہ اعتراف خدمات و مشاعرہ اردو تہذیب سے وابستہ ادبی شخصیت بصیر افضل کے فن اور شخصیت پر خراج اور مشاعرہ 12 مئی اردو گھر مغل پورہ 7 بجے شام مقرر ہے ۔ ادبی اجلاس کی صدارت جناب سید شاہ نور الحق قادری کریں گے ۔ جب کہ مقررین و مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ای اسمعیل سابق جج ، پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری اردو اکیڈیمی ، باشاہ نواز خاں اسپیشل میٹرو پولیٹن نامپلی ، ڈاکٹر م ق سلیم شرکت کریں گے ۔ جس میں نہپال سنگھ ورما ، سید مسرور عابدی ، حلیم بابر ، نسیم اعجاز نسیم ، نانک سنگھ نشتر ، طاہر رومانی ، سید مصطفی علی سید ، عبدالرشید ارشد ، شرف الدین ارشد ، افضل عارفی ، شاکر گوڈر شاہی ، میر مقبول علی مقبول ، عاصمہ خلیل ، خیر النساء و دیگر شرکت کرینگے ۔۔

احاطہ درگاہ یوسفین ؒ میں آج
لوح و قلم کانفرنس
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : لوح و قلم کانفرنس شب برات کے موقع پر بارگاہ حضرات یوسفینؒ 11 مئی جمعرات 9-30 بجے شب زیر اہتمام کل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ زیر سرپرستی مولانا سید قبول بادشاہ شطاری قادری معتمد صدر مجلس علمائے دکن ، صدارت مولانا حسن سید شبیر حسینی محمد محمد الحسینی متولی درگاہ یوسفینؒ نگرانی مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی کریں گے ۔ اس کانفرنس سے مولانا محمد سیف اللہ قادری ، مفتی محمد واجد باشاہ قادری ، مفتی محمد مستان علی قادری ، مولانا حافظ مظفر حسین خاں ، مولانا محمد احسن علی احتشام شازلی ، مولانا محمد یوسف صوفی قادری ، مولانا سید حافط ظہیر احمد نظامی ، حافظ ریاض احمد قادری ، مولانا شمشیر عالم چشتی مخاطب کریں گے ۔ مولانا حبیب شاہ قادری کی قرات کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز ہوگا ۔ ممتاز ثنا خواں رسول ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔۔

 

شب برات کی دعا
مولانا غوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد۔10مئی(راست)مولاناغوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شب ِ برات کو اللہ نے لَیْلَۃ مُبَارکَۃ  کا نام دیا ہے چونکہ اِس رات میں اللہ کی طرف سے ہر انتظامی امور طئے پاتے ہیں ، الحمد للہ کہ آج وہی شب اپنے جُلومیں ہزاروں برکتوں کو لی ہوئی ہم میں آگئی ہے اور حق تعالیٰ سبحانہ اپنے بندوں کی   مانگوں کو پورا کرنے کے لئے آسمان دنیا پر نزولِ اِجلال فرمائے ہیں اب ہمارا کام ہے کہ ہم اپنی ہر حاجت کے لئے دو۔دو رکعت نماز پڑھ کر حضورؐ کے وسیلہ سے دعا مانگیں کیونکہ یہ رات حصولِ مقاصد کے لئے قبولیت دعا کی رات ہے لہذا اِس رات جس قدر بھی استفادہ کیا جائے کم ہے اِس رات میں حضورؐ کی بتائی ہوئی اِس دعا کو ضرور پڑھیں۔
اللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوُ ٗ تُحِبُّ الْعَفُوْ فَاعفُ عَنّی یاکریم
بادشاہا جُرم مارا عفودار
مَا گنہگاریم تُو آمُرزگار

متبرک راتوں کا احترام کریں :
مولانا محمد زعیم الدین حسامی کی اپیل
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : سکریٹری سراج العلماء اکیڈیمی مولانا محمد زعیم الدین حسامی نے عامتہ المسلمین بالخصوص نوجوانان ملت سے اپیل کی ہے کہ خدارا متبرک راتوں ( شب معراج ، شب برات ، شب قدر ) کے تقدس کا خاص خیال رکھیں ۔ یہ متبرک راتیں اللہ تعالی کی طرف سے فضیلتیں و برکتیں والی ہوتی ہیں ۔ عوام الناس ان متبرک راتوں کو جاگنے کی رات کہتے ہیں اور یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ کسی طرح بھی ہو جاگا جائے ۔ لیکن وہ جاگنا جو بغیر عبادت کے ہو اس سے بہتر ہے کہ سوجائیں تاکہ ان متبرک راتوں کے احترام نہ کرنے کے گناہ گار نہ بنے ۔ یوں تو ہر رات حصول رضائے الٰہی کے ساتھ گذارنا بہتر ہے لیکن بالخصوص ان متبرک راتوں میں قضاء نمازیں ، تلاوت قرآن پاک و دیگر اذکار کے ذریعہ سے رضائے الہٰی حاصل کریں ۔ مگر افسوس کے آئے دن یہ دیکھا جارہا ہے کہ بعض نوجوان ان مقدس راتوں میں سڑکوں پر تیز رفتار موٹر سیکل چلاتے ہوئے ، ہوٹلوں کے اطراف یا چبوتروں وغیرہ پر لہو و لعب میں راتوں کو گذار دیتے ہیں ۔ لہذا نوجوانان ملت سے خواہش ہے کہ وہ ان راتوں میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں ۔ مولانا حسامی نے والدین و سرپرستوں سے بھی خواہش کی ہیکہ وہ ان مبارک راتوں میں اپنی اولاد پر خاص نظر رکھیں تاکہ وہ ان فضول کاموں سے بچے رہیں ۔۔

عرس شریف
٭٭    حضرت ابوالقاسم شاہ سید عبدالوہاب حسینی القادری الملتانی کا عرس شریف 15 شعبان زیر سرپرستی حضرت ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی امام پورہ شریف مقرر ہے ۔ تقاریب عرس شریف کا آغاز قیام گاہ سجادہ نشین محلہ سمتا کالونی بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک و ختم سے ہوگا ۔ بعد نماز عشاء درگاہ شریف برمزار معز گل افشانی و فاتحہ ہوگی ۔ مراسم عرس شریف خلیفہ و جانشین دوم مولانا ابوزاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری انجام دیں گے ۔۔