مذہبی خبریں

دارالعلوم اہل سنت امام احمد رضا کے سالانہ امتحانات
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) : صدر المدرسین مولانا محمد عتیق مصباحی کے بموجب دارالعلوم اہل سنت امام احمد رضا مرتضی نگر یاقوت پورہ کے سالانہ امتحانات درجہ مولوی ، عالم ، فاضل ، شعبہ حفظ ، تجوید و قرات امام عاصم ؒ ، 29 اپریل سے شروع ہوں گے ۔ امتحانات درجہ عالمیت و فضیلت میں خانگی طور پر شرکت کرنے والے طلباء وطالبات کے لیے امتحانات فارم کی ادخال کی آخری تاریخ 25 اپریل مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8019571611 ۔ 9395524903 پر اوقات 9 تا 2 بجے دن ربط کریں ۔۔

دینی تربیتی اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) : دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام بروز جمعرات بعد نماز عصر تالاب کٹہ بھوانی نگر مدرستہ العطیہ للبنات میں دینی و تربیتی اجتماع برائے خواتین منعقد ہوگا ۔ مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری سرپرستی کریں گے ۔ قرات کلام پاک و نعت شریف کے بعد حافظہ غوثیہ حفصہ ، حافظہ ثنا جویریہ ، حافظہ ثریا فاطمہ کے خطابات ہوں گے ۔اجتماع میں حاضر گھریلو خواتین اسکول و کالج طالبات کو فقہی مسائل کی عملی تربیت دی جائے گی ونیز قرآن مجید کی چھوٹی سورتیں ، احادیث ، مسنون دعائیں یاد دلائی جائیں گی ۔ قرات کلام پاک ، حمد باری تعالی ، نعت شریف ، منقبت ، صلوۃ و سلام کی تربیت بھی دی جائے گی ۔ صلوۃ و سلام و خصوصی دعا پر اجتماع کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام دینی اجتماع 20 اپریل کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا مفتی محمد آصف بلال قادری کا ’ فضائل نماز ‘ پر خطاب ہوگا ۔۔

 

حضرت خواجہ محبوب اللہ کی
حیات و پہلو پر سمینار
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) : سال حال ماہ ذیقعدہ میں قطب الاقطاب حضور سیدنا خواجہ محبوب اللہ کے عرس شریف کے ضمن میں قادری خانقاہ نورانی قاضی پورہ میں ایک مشاورتی اجلاس مولانا سید شاہ محمد صدیق حسینی عارف سجادہ نشین کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں عرس کے پروگرامس کو قطعیت دی گئی ۔ جلسہ قرات ، کل ہند نعتیہ مشاعرہ ، جلسہ فیضان حضرت خؤاجہ محبوب اللہ ، کل ہند محفل نعت کے علاوہ حسب قدیم محافل عرس و سماع منعقد ہوگی ۔ اس اجلاس میں مزید طئے پایا کہ عرس شریف کے  موقع سمینار منعقد کیا جائے گا ۔ جس میں مختلف اسکالرس اپنے مقالے حضرت خواجہ محبوب اللہ کی حیات کے مختلف پہلو پر پیش کریں گے ۔ افتتاحی سمینار 22 اپریل کو 8 بجے شب ریاض مدینہ درگاہ شریف حضرت سیدنا یحییٰ پاشاہ قبلہؒ مصری گنج میں زیر نگرانی حضرت مولانا سید شاہ محمد صدیق حسینی منعقد ہوگا ۔۔

 

سالانہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) : انجمن پروانہ شبیر کا سالانہ اجلاس بضمن جشن شبیر 21 اپریل شام 7 بجے بمقام بارگاہ شبیر زہرا نگر مقرر ہے ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) : عرس شریف حضرت سید شاہ محمد حسین بندہ نواز روبرو درگاہ حضرت سید خواجہ حسین شاہ شیخ پیٹ ٹولی چوکی تین روزہ پروگرام مقرر ہے ۔ 21 اپریل جمعہ بعد نماز مغرب غسل شریف و ختم القرآن شریف 22 اپریل برآمد صندل کاشانہ حسینی کونچہ سلطان علی شاہ ملک پیٹ قدیم سے 4 بجے دن زیر نگرانی سجادہ نشین جناب سید قدرت اللہ حسینی بندہ نوازی بعد نماز مغرب رسم صندل مالی بدست سجادہ نشین بعد نماز عشاء تناول تبرک و محفل سماع بمقام کاشانہ حسینی ملک پیٹ 23 اپریل محفل چراغاں بعد نماز مغرب پیشکشی چادر گل و فاتحہ بعد نماز عشاء تناول تبرک محفل سماع پاشاہ ٹاورس متصل درگاہ حضرت سید خواجہ حسین شاہ ولیؒ مقرر ہے ۔۔
٭٭    عرس شریف سیدنا حضرت سید شاہ جلال الدین جمال البحر معشوق ربانی علاقہ گڑھی قدیم عرس جاگیر ضلع ورنگل کا عرس شریف 20 اپریل بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء کرام مسجد معشوقیہ مقرر ہے ۔ علماء کرام مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭    عرس شریف حضرت شاہ محمد قادر پاشاہ اولی ملتانی القادریؒ المعروف حضرت پاشاہ میاں نبیرہ حضرت ملتانی پاشاہ ( بیدر شریف ) واقع بارگاہ و خانقاہ ملتانیہ شمس آباد 20 اپریل کو بعد مغرب تلاوت کلام پاک و بعد نماز عشاء روانگی جلوس صندل مبارک از جامع مسجد شمس آباد تا درگاہ شریف حضرت معز صندل مالی بدست سجادہ نشین گل افشانی و صلوۃ و سلام بعدہ جلسہ فیضان اولیاء کرام منعقد ہوگا ۔۔
٭٭    عرس شریف حضرت خواجہ شاہ شجاع الحق حقانی ( دادا پیر حضرت وطن ) و حضرت گنج انوار خواجہ شیخ محمد انور علی شاہ چشتی القادری حقانی 21 اپریل خانقاہ حقانیہ انواریہ واقع شاہ نگر مصری گنج روبرو بارگاہ شاہ راجو قتال حسینی مقرر ہے ۔ جانشین حضرت گنج انوار نگرانی کریں گے ۔ بعد نماز عصر ختم قرآن مجید مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب بارگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینیؒ سے جلوس صندل برآمد ہوگا ۔ بعد نماز عشاء مراسم صندل مالی انجام دئیے جائیں گے ۔ بعد ازاں جلسہ فیضان اولیاء کرام منعقد ہوگا ۔۔

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) :

آج محفل نعت شہہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 19 اپریل۔ ( راست ) حبیب یوسف بن علی رفیع کی اطلاع کے بموجب بزم ریاض مدینہ کے زیراہتمام زیرسرپرستی الحاج حبیب حسن بن یوسف رفیع المرغنی 20 اپریل ، بروز جمعرات بعد نماز عشاء حبیب حسن بن یوسف رفیع کی رہائش گاہ واقع چندرائن گٹہ (بالاپور روڈ ) ماہانہ محفل نعت و منقبت منعقد ہوگی۔ جس میں شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حبیب عبدالرحمن بن حامد الحامد شرکت فرمائیں گے۔