مذہبی خبریں

حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی تعلیمات سے دین کا چراغ روشن
مسجد اختری میں مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری کا خطاب
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ اجمیری نے ہندوستان کو اپنی دینی بصیرت فہم و تدبر الولعزمی عالی ہمتی اور جرأت ایمانی کا ایسا تابناک اور عظیم کارنامہ ہے جو ناقابل فراموش ہے ۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ نے اپنے کردار سے پورے برصغیر میں سرکار دو عالمؐ کی تعلیمات کا وہ چراغ روشن کیا جس کی ضیاپاشیوں سے آج بھی کروڑہاقلوب منور ہورہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید متین علی شاہ قادری نے اختری مسجد محلہ دلاور شاہ نگر قلعہ گولکنڈہ میں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا متین علی شاہ نے کہا کہ آپؒ کے ارشادات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں ۔ ’ نیک صحبت نیک کام سے بہتر ہے اور صحبت بد بدکام سے بدتر ہے ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ آپؒ کو دربار رسالت مآبؐ سے قطب المشائخ کا لقب عطا ہوا اور ولایت ہند پر مامور فرمایا گیا ۔ ہندو پاک کے اولیاء کرام و صوفیا عظام میں حضرت خواجہ معین الدین اجمیریؒ کو ایک منفرد مقام حاصل ہے ۔ آپؒ کی بے پناہ سخاوت اور دریا دلی کے باعث آپؒ کو غریب نوازؒ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے ۔ آپؒ نے تمام زندگی متوکلانہ اور فقیرانہ انداز سے گزاری لباس کی سادگی بڑی متاثر کن تھی ۔ مخلوق خدا کی خدمت راحت رسانی اور غربا پروری کی بات ہوتی تو آپؒ کی سخاوت فیاضی پورے جوش پر ہوتی ۔۔

 

حمیدیہ میں آج دوسری محفل حضرت
سیدنا علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ کے زیر اہتمام حمیدیہ واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں 7 تا 13 رجب جاری سالانہ محافل حضرت امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہ کے سلسلہ کی دوسری محفل 6 اپریل صبح 8 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی شرفی منعقد ہوگی ۔۔