مذہبی خبریں

جناب سید وقارالدین قادری کو حضرت وطنؒ طریقت ایوارڈ ،مولانا پیر شبیر نقشبندی
حیدرآباد یکم / مارچ ( پریس نوٹ ) عالم تصوف کے ممتاز بزرگ صوفی حضرت سید افتخار علی شاہ وطنؒ کے رسم مبارک سے موسم ’’ حضرت وطنؒ طریقت ایوارڈ 2017 کیلئے معروف صحافی جناب سید وقارالدین قادری مدیر اعلی روزنامہ رہنمائے دکن کا درگاہ حضور خواجہ اعظم غریب نوازؒ اجمیر کے سابق صدرنشین مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری کی زیر نگرانی اتحاد بھون بنجارہ ہلز پر سلسلہ عالیہ افتخاریہ مشاورتی کمیٹی کے منعقدہ ایک اجلاس میں انتخاب عمل میں آیا ۔ مولانا پیر نقشبندی نے اس خصوص میں جناب وقارالدین سے ملاقات کرکے فیصلہ سے واقف کروایا ۔ اسی اثناء پیر زادہ سید مرتضی نقشبندی افتخاری کے بموجب ’’ تقریب پیشکشی حضرت وطنؒ طریقت ایوارڈ‘‘ ہفتہ 4 مارچ کو 6.30 بجے شام آشیانہ قادریہ قیامگاہ مدیر رہنمائے دکن زیبا باغ آصف نگر میں منعقد ہوگی ۔ مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری صدر آل انڈیا قرآت اکیڈیمی کی قرات کلام پاک کے بعد مولانا پیر زادہ سید شاہ عین اللہ حسینی افتخاری نعت شریف پیش کریں گے جبکہ مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری گلپوشی اور الحاج محمد نعیم صوفی شال پوشی کریں گے ۔ مولانا پیر نقشبندی کا افتتاحی خطاب اور ایوارڈ کی پیشکشی کے بعد جناب وقارالدین قادری کا خطاب ہوگا ۔ مولانا سید شاہ انواراللہ حسینی افتخاری کی دعاء اور ڈاکٹر سید فاصل حسین پرویز چیف ایڈیٹر گواہ کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آئے گا ۔ صحافی جناب عابد صدیقی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔

 

جسن ولادت خاتون جنتؓ کے ضمن میں دینی مقابلہ
حیدرآباد یکم مارچ ( راست ) کل ہند مجلس فیضان مصطفی کے زیر اہتمام مرکزی چھ روزہ جشن ولادت حضرت سیدہ بی بی فاطمہ الزہراؓ کے ضمن میں دینی مقابلے جات برائے تقریری و تحریری زیر نگرانی حافظ محمد عثمان نقشبندی و صدر نشین کل ہند مجلس فیضان مصطفی 4 اور 5 مارچ کو چار بجے دن کلیتہ البنین مغل پورہ میں مقرر ہے ۔

 

تہنیتی تقریب اور غیر طرحی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : ڈاکٹر سلیم عابدی اور ڈاکٹر نادر المسدوسی کو اردو شعر و ادب سوسائٹی تلنگانہ کے زیر اہتمام ایک تہنیتی تقریب اور غیر طرحی مشاعرہ 11 مارچ کو بعد مغرب اردو گھر مغل پورہ منعقد ہوں گے ۔ صدارت جناب محمد عثمان شہید کریں گے ۔ جناب عثمان بن محمد الہاجری بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔۔

مقابلہ منقبت میں شرکت کی
کل آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام مقابلہ منقبت سیدہ کائنات میں شرکت کی آخری تاریخ 3 مارچ کو 8 بجے شب تک رہے گی ۔ پری فائنل مظاہرہ 5 مارچ اتوار 2 بجے دن مسجد مولوی محمد زماں خاں صاحب شہید ؒ روپ لال بازار منعقد ہوگا ۔۔

لجنتہ العلماء کے مجلس شوری کا اجلاس
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : لجنتہ العلماء تلنگانہ اسٹیٹ و آندھرا پردیش کا سہ ماہی مشاورتی اجلاس 2 مارچ کو بعد نماز مغرب مدرسہ نور ہائی اسکول روبرو مسجد اجالے شاہ سعید آباد چوراہا بصدارت مولانا محمد عبدالملک مظاہری صدر لجنتہ منعقد ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد عبدالقوی اور مولانا محمد یحییٰ نعمانی کا خطاب ہوگا ۔ امید ہے سرپرست اعلی لجنہ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن بھی تشریف لائیں گے ۔۔

سنی دعوت اسلامی کا دو روزہ اجتماع
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سنی دعوت اسلامی کا دو روزہ ریاستی اجتماع 4 اور 5 مارچ کو عیدگاہ میر عالم منعقد ہوگا ۔ 4 مارچ کو صبح 10 تا 8 بجے شب خواتین اور 5 مارچ کو صبح 8 تا 10 بجے شب مرد حضرات کے لیے اجتماع ہوگا ۔ محکمہ بلدی واٹر ورکس ، پولیس ، برقی کے عہدیداروں نے عیدگاہ میر عالم کا دورہ کیا اور بہتر انتظامات کرنے کا تیقن دیا ۔ مولانا حسان فاروقی ( نگران سنی دعوت اسلامی اے پی و تلنگانہ )  نے عہدیداروں کو اجتماع کے متعلق تفصیلات بتائی ۔ عوام کے لیے پینے کے پانی کی سہولت ، صفائی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجتماع میں مفتیان کرام ، علماء کرام و مبلغین سنی دعوت اسلامی کے خطابات ہوں گے ۔ اور اس اجتماع میں وضو ، نماز طہارت کے متعلق بھی مسائل بیان کئے جائیں گے ۔۔

 

معہد میں آج سے
عربی ادبی ثقافتی ہفتہ کا آغاز
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : ناظم معہد مولانا حافظ محمد جواد صدیقی کے بموجب المعہد الدینی العربی شاہ علی بنڈہ کے زیر اہتمام 2 تا 8 مارچ عربی ادبی ثقافتی ہفتہ عمدۃ المحدثین مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ و بانی معہد کی نگرانی میں منایا جارہا ہے ۔  جس کے اوقات 11 تا ایک بجے دن رہیں گے ۔ 2 مارچ کو مولانا محمد مصطفی شریف ’قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے درکار علوم ‘ ۔ 4 مارچ کو مولانا ڈاکٹر محمد عبدالمجید ’ گلوبلائزیشن دور میں عربی زبان سیکھنے کی اہمیت ‘ ۔ 5 مارچ کو مولانا ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری ’ عربی ادب کے عناصر ‘ ۔ 6 مارچ کو مولانا سید ضیا الدین نقشبندی ’ اعجاز علمی اور قرآن کریم ‘ ۔ 8 مارچ کو ڈاکٹر محسن عثمانی ’ ہندوستان میں عربی زبان کی اشاعت و ترویج ‘ کے توسیعی لکچرس ہوں گے ۔۔

 

شب نوحہ خوانی
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : انجمن صدائے زہرا کے زیر اہتمام بسلسلہ شہادت شہزادی کونین حضرت فاطمہ الزہرا 2 مارچ کو 11-30 بجے شب بادشاہی عاشور خانہ میں شب نوحہ خوانی مقرر ہے ۔ نوحہ خواں میر ہادی علی خاں کے علاوہ کراچی پاکستان کے نوحہ خواں میر نصرت علی باقری نوحہ پیش کریں گے ۔ مولانا عباس حسین کا خطاب ہوگا ۔ اختتام نوحہ خوانی پر نوحہ آغا تنویر حیدر خراسانی پیش کریں گے ۔ جب کہ شاعر میر داور علی داور نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔