مذہبی خبریں

مدینہ مسجد احمد نگر شمس آباد میں جلسہ حسن قرات مظاہرہ
شمس آباد ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے محلہ احمد نگر مدینہ مسجد میں 26 جنوری اتوار بعد نماز مغرب جلسہ حسن قرات مظاہرہ مقرر ہے ۔ حافظ و قاری مولوی محمد یونس علی خاں بین الاقوامی انعام یافتہ قاری نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ حافظ و قاری ضیا الرحمن ، حافظ و قاری محمد نظام الدین ، حافظ و قاری محمد ایوب علی خاں ، حافظ و قاری محمد عبدالمنان ، قاری محمد منیر احمد ، قاری محمد نصیر الدین ، مولانا قاری عبدالہادی انصاری ، حافظ و قاری محمد محی الدین سہیل انصاری ، حافظ و قاری ابراہیم علی خاں ، حافظ و قاری محمد عبدالقادر ، حافظ و قاری محمد احمد محی الدین ، قاری محمد شعیب ، شرف الدین ، قاری سید علیم احمد ، قاری بلال عبدالجبار کے علاوہ دیگر شرکت کریں گے ۔ حافظ محمد فہیم خاں نے تمام افراد سے شرکت کی اپیل کی ۔۔

جلسہ عام سیرت النبیؐ و عظمت صحابہ ؓ
شمس آباد ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے محلہ احمد نگر چوراہے پر 25 فروری ہفتہ بعد نماز عشاء سیرت النبیؐ و عظمت صحابہؓ کا جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے ۔ جلسہ کی صدارت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیتہ العلماء تلنگانہ کریں گے ۔ جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا پی ایم مزمل خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور شرکت کریں گے اور مولانا محمد عبدالمقتدر رشادی ناظم مدرسہ تعلیم القرآن حیدرآباد کا خطاب ہوگا ۔ مولانا عبید اللہ قاسمی خطیب مسجد رفیع داور سعادت کالونی شمس آباد نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ تمام مسلمان بھائیوں سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔۔

 

عرس شریف بانی جامعہ نظامیہ وجلسہ تقسیم اسنا د عطائے خلعت
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) ۔ علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے بانی جامعہ نظامیہ کا عرس شریف شیخ الاسلام عارف باللہ مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی قدس سرہ العزیز و جلسہ تقسیم اسناد عطاے خلعت و دستار بندی فاضلین و حفاظ ‘ 27 فروری بروزدوشنبہ ‘ بعد نماز عصر تا 10 بجے شب حسب نظام العمل مقرر ہے ۔ بعد نماز عصرقران خوانی و چادر گل برمزار بانی جامعہ شیخ الاسلام عارف باللہ مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی ؒ پیش کی جائے گی ۔ بعد نماز مغرب جلسہ تقسیم اسناد و دستاربندی و عطائے خلعت بصدارت مولانا سیدشاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ منعقد ہوگا ۔ بحیثیت مہمان خصوصی جناب عبدالقیوم خاں ( آئی اے ایس ) شرکت کریں گے ۔ مولوی حافظ سید زین العابدین متعلم فاضل سوم کی قراء ت قرآن مجید‘ مولوی حافظ محمد عامر الدین غوری متعلم فاضل سوم کی نعت شریف سے جلسہ کی کاروائی کا آغاز ہوگا ۔ مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد ‘شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ خطبہ استقبالیہ دیں گے۔ بزبان اردو‘ عربی اور بزبان انگریزی طلبہ جامعہ کی تقاریر ہوںگی ‘ تعلیمی رپورٹ مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ نائب شیخ الجامعہ‘ جامعہ نظا میہ پیش کریں گے ۔مالی رپورٹ جناب سید احمد علی معتمد جامعہ نظامیہ پیش کریں گے ۔ تذکرہ حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ مولانا سید عزیزاللہ قادری شیخ المعقولات بیان فرمائیں گے ۔ فاضلین جامعہ و حفاظ جامعہ کی خلعت دستار بندی بدست شیوخ جامعہ نظامیہ عمل میں آئے گی ۔ تقسیم اسناد بدست مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ عمل میں آئے گی۔ تقسیم انعامات اور گولڈ میڈل بدست مہمان خصوصی عمل میں آئیں گے۔ سال حال جامعہ نظامیہ کے امتیازی کامیاب طلبہ اور کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ کی امتیازی کامیاب طالبات کو گولڈ میڈل دئے جائیں گے۔ 28 ؍فبروری کو بعد نماز عشاء طلبا جامعہ کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں ممتاز شعراء کرام اپنا نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ مولوی سید احمد علی معتمد نے مشائخ عظام طلبہ قدیم اور عامۃ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

 

عظمت مصطفی کانفرنس
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( راست ) : انتظامی کمیٹی مدینہ مسجد وجئے نگر کالونی کے زیراہتمام 23 فروری کو بعد نماز عشاء وجئے نگر کالونی نزد رویندرا بھارتی اسکول ملے پلی میں عظمت مصطفی کانفرنس مقرر ہے ۔ سرپرستی مولانا سید شاہ کاظم پاشاہ قادری الموسوی الجیلانی کریں گے ۔ مہمانان خصوصی مولانا سید شاہ آل مصطفی قادری الموسوی الجیلانی ، مولانا سید شاہ محمد علی قادری ( ممشاد پاشاہ ) اور مولانا محمد انوار احمد قادری نظامی شرکت اور مخاطب کریں گے ۔۔

محفل نعت و منقبت
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( راست ) : عرس شریف امام اہلسنت مولانا محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگؒ بانی جامعہ نظامیہ کے ضمن میں محفل نعت و منقبت 24 فروری بعد نماز عشاء مسجد محمدیہ جبل نور حسن نگر میں زیر نگرانی جناب محمد خواجہ قادری مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی حافظ سید توفیق اللہ بخاری نقشبندی قادری کے علاوہ مہمان اعزازی جناب محمد شوکت شرکت کریں گے۔۔