مذہبی خبریں

جامعتہ المومنات کی دو روزہ کل ہند خواتین کانفرنس
11 اور 12 فروری کو عیدگاہ میر عالم میں مقرر ، علماء کرام کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔8فبروری(سیاست نیوز)جامعتہ المومنات مغل پورہ کے زیراہتمام پچیس سالہ جشن تاسیس کے ضمن میںاختتامی تقریب کے موقع پر دوروزہ کل ہند خواتین کانفرنس 11‘12فروری کو عید گاہ میرعالم نزدزو پارک منعقد ہوگی ۔ کانفرنس کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے صدر استقبالیہ نورالحق قادری نے بتایاکہ کانفرنس میں گھریلو تشدد اور اس کاسدباب‘ بچوں کی تربیت میںما ںکا کردار‘ عورتوں کو زدوکوب کرنے کی ممانعت‘ حرام او رحلال رشتہ اسلامی نقطہ نظر میں‘ شوہر او ربیوی کے حقوق‘ خواتین کے حقوق وذمہ داریاں ، تعداد ازدواج کا اسلامی نظام ‘ عورتوں کی میراث اور ہمارا سماج ‘ طلاق ثلاثہ اور شریعت محمدی جیسے عنوانات پرخطابات ہونگے۔ جب کہ مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ کے دعائیہ کلمات سے کانفرنس کاآغازہوگااور جناب محمد محمودعلی نائب وزیراعلی تلنگانہ ‘ مسٹر ایم نرسمہا ریڈی ریاستی وزیرداخلہ اور دیگر اراکین اسمبلی وقانون ساز کونسل مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے۔ کانفرنس کو ہندوستان کے علماء ومفتیان کرام ‘ دانشوراور پروفیسرس ( مرد وخواتین ) مخاطب کریںگے۔ اس موقع پر جامعتہ المومنات کے کلیتہ البنات کے فارغ التحصیل حفاظ وعلماء میں مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں اسناد وخلعتیں تقسیم کی جائیں گی ۔ جامعہ ہذا کے شعبہ خطاطی سے اس موقع پر خصوصی نمائش کا بھی اہتما م کیاجار ہا ہے ۔ ملک کے مختلف ریاستوں او رتلنگانہ کے مختلف اضلاع سے تشریف لانے والے مندوبین او رشرکاء کے لئے قیام اورطعام کا مفت انتظام کیاگیا ہے۔حافظ مظفر حسین خان بندہ نوازی ‘ حافظ محمد صابر پاشاہ ( معتمد نشرواشاعت) مفتی محمد مستان علی قادری ( ناظم اعلیٰ جامعتہ المومنات‘ مفتی عبدالواسع احمدصوفی‘ جناب بشیر احمد فاروقی‘ جناب راشد عبدالرزاق میمن اس موقع پر موجودتھے۔

تقریب رسم اجرائی و
کل ہند نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد /3 فروری ( پریس نوٹ ) باغبان سوسائٹی کے زیر اہتمام نعت گو شاعر حضرت محمود شرفی محمود مرحوم کے نعتیہ مجموعہ کلام یا رحمتہ للعالمین ﷺ کی رسم اجرائی و کل ہند نعتیہ مشاعرہ 9 فروری بروز جمعرات کو 6.30 بجے شام اردو مسکن خلوت مبارک میں منعقد ہوگا ۔ رسم اجراء مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی انجام دیں گے اور صدارت کریں گے ۔ خطبہ استقبالیہ جناب جلال عارف صدر سوسائٹی پیش کریں گے ۔ مقررین ڈاکٹر حافظ محمد شبیر احمد یعقوبی نظامی ، جناب تاج مضطر شرکت کریں گے ۔ جبکہ نظامت کے فرائض جناب اطیب اعجاز ، معتمد سوسائٹی انجام دیں گے ۔ کل نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی جناب جلال عارف کریں گے ۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر فاروق شکیل ، صاحبزادہ مجتبی فہیم ، حضرت علیم صبانویدی ، ظہیر کانپوری ، کے علاوہ مقامی و بیرونی مدعو شعراء کرام نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985215148 پر ربط کریں ۔

شمس آباد میں سیرت کوئز مقابلے
شمس آباد ۔ /8 فبروری (سیاست نیوز) مدرسہ تجوید القرآن قاضی گلی شمس آباد کی جانب سے سیرت کوئز مقابلے /19 فبروری کو این ای اے مشن ہائی اسکول میں منعقد کئے جارہے ہیں ۔ ان مقابلوں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ مقابلوں میں جماعت اول تا ڈگری کے طلبہ و طالبات حصہ لے سکتے ہیں ۔ ہر گروپ سے پہلا اور دوسرا مقام حاصل کرنے والے طلباء کو نقد انعامات دیئے جائیں گے ۔ شرکت کے خواہشمند طلباء و طالبات /17 فبروری تک فون نمبر 9912311760 پر ربط پیدا کریں ۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( راست ) : 150 ویں عرس شریف حضرت محی الدین پاشاہ قادری لاابالی کی پانچ روزہ تقاریب کا آغاز 8 فروری نعتیہ و طرحی کل ہند مشاعرہ سے ہوا ۔ دوسرے دن حضرت ہادی دکن کی 150 تصانیف کی رسم اجراء اور جلوس صندل کا انعقاد اور 5 قیدیوں کی چنچل گوڑہ جیل سے رہائی عمل میں آئے گی اور تیسرے دن 10 فروری کو ہادی دکن حضرت سید شاہ محی الدین قادری لاابالی کی 150 تصانیف کی رسم اجرائی سالار جنگ میوزیم کے نواب میر تراب علی آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی سمینار کی افتتاحی تقریب میں عمل میں آئے گی ۔ معتمد استقبالیہ جناب سید عبدالمتعال قادری کے بموجب ڈاکٹر سید عبدالمھیمن قادری لاابالی سجادہ نشین بارگاہ پتھر والے صاحب کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے اس سمینار میں کیلی فورنیا یونیورسٹی کے علاوہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں جیسے دہلی ، آسام ، راجستھان ، چھتیس گڑھ ، کیرالا ، تاملناڈو ، اڑیسہ ، مغربی بنگال ، مہاراشٹرا ، آندھرا اور کرناٹک کے دیڑھ سو اسکالرس حصہ لیں گے اور ہادی دکن کی تصانیف پر تحقیقی مقالات پیش کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ سمینار کے افتتاحی اجلاس کی صدارت مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ کریں گے ۔ پوسٹل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایکسو پچاس سالہ عرس مبارک کے موقع پر خصوصی شائع شدہ پوسٹل کور کی رسم اجراء بھی عمل میں آئے گی ۔ سمینار کا دوسرے دن جامعہ نظامیہ میں انعقاد ہوگا اور تیسرے دن کا انعقاد لکچر ہال بارگاہ حضرت پتھر والے صاحب مستعد پورہ میں عمل میں آئے گا ۔ جلوس صندل مبارک کا 9 فروری بعد مغرب مکہ مسجد سے آغاز ہوگا ۔۔

عرس حضرت سید احمد بادپاؒ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( راست ) : سالانہ عرس شریف حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر کا 9 ، 10 ، 11 فروری کو بعد نماز تہجد غسل شریف سے آغاز ہوگا ۔ 9 فروری کو بعد نماز مغرب جلوس صندل مبارک مسجد حرمین سے برآمد ہو کر فرسٹ لانسرز کے محلہ جات سے گشت کرتا ہوا درگاہ شریف پہنچے گا ۔ بعد نماز عشاء صندل مالی کی رسم متولی محمد سعید انجام دیں گے ۔ 10 فروری کو بعد نماز عشاء محفل چراغاں مقرر ہے ۔ 11 فروری کو صبح تا شام مینا بازار مقرر ہے ۔۔

علامہ اقبال پر لکچر
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( راست ) : محمد وقار الدین معتمد عمومی کے بموجب بزم اساتذہ برائے فروغ اردو زبان و ثقافت کے زیر اہتمام ڈاکٹر متین الدین قادری رکن تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن بعنوان ’ شاعر مشرق علامہ اقبال کا پیغام ۔ نوجوانوں کے نام ‘ 10 فروری بروز جمعہ 6-30 بجے دفتر بزم اساتذہ گولکنڈہ لکچر دیں گے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری9 فروری بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 9 فروری بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا عترت حسامی مخاطب کریں گے ۔۔

حلقہ ذکر الہٰی و نعت شاہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( راست ) : حلقہ ذکر الہٰی و نعت شاہ کونینؐ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری آستانہ مینائی پھول باغ ، جہاں نما بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔۔

قرات و اذان کی تربیت
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( راست ) : مسجد قبا ، مدینہ نگر بی بلاک یاقوت پورہ ، تالاب کٹہ میر جملہ پر بعد نماز عشاء قرات کلام پاک اور اذان کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ مولوی حافظ قاری ملک محمد اسماعیل علی خاں اذان و قرات کی عملی تربیت دیں گے ۔۔