مذہبی خبریں

صفا بیت المال انڈیا کا جلسہ عام
حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا خطاب
حیدرآباد ۔ یکم فروری (راست) صفا بیت المال ایجوکیشنل ویلفیر اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ انڈیا کا دو روزہ تربیتی و تعارفی عظیم الشان اجلاس 4 اور 5 فروری بروز ہفتہ و اتوار بمقام نوری پیالس فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ حیدرآباد منعقد ہورہا ہے۔ 4 فروری 2 بجے دوپہر تربیتی اجلاس کی افتتاحی نشست منعقد ہوگی جس کی صدارت مولانا غیاث احمد رشادی مرکزی صدر صفا بیت المال کریں گے۔ تربیتی اجلاس میں مندرجہ ذیل علماء کرام و عمائدین شہر کو بطور خاص مدعو کیا گیا ہے۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، ڈاکٹر شیخ جہانگیر نظام الدین، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی، مولانا حافظ پیر شبیر احمد، مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری، مولانا محمد عبدالقوی، مولانا احمد عبیدالرحمن اطہر، مولانا رحیم الدین انصاری، مولانا ارشد علی قاسمی، مولانا حسام الدین ثانی المعروف جعفر پاشاہ، جناب محمد اظہرالدین سکریٹری جماعت اسلامی تلنگانہ، مولانا عبدالملک مظاہری، مولانا سید بشیر احمد حسامی، مولانا حافظ خواجہ نذیرالدین سبیلی، مولانا شفیق عالم جامعی، مولانا سید احمد ومیض ندوی، مولانا خالد احمد قاسمی، ڈاکٹر ایم اے رفیق اور ڈاکٹر محمد افتخارالدین دو روزہ تربیتی اجلاس میں شاخوں کے صدور سے مشاورت بھی ہوگی اور اہم ترین فیصلے بھی کئے جائیں گے اور تنظیمی اُمور سے متعلق مرکز کی ہدایات بھی دی جائیں گی۔ تربیتی اجلاس کی ایک نشست میں مولانا سید سلیمان حسینی ندوی کا تربیتی خطاب بھی ہوگا اور مدعو علماء کرام بھی اپنے تاثرات بیان کریں گے۔ 5 فروری بعد نماز مغرب اسی مقام پر جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں 10 ریاستوں سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کے علاوہ شہر کے عمائدین اور عوام الناس کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ جلسہ عام کا آغاز قاری عبداللہ کلیمی کی قرأت سے ہوگا۔ مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی صدارت کریں گے۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : مولانا عبید اللہ مفتاحی نائب معتمد لجنتہ العلماء اے پی کی اطلاع کے بموجب 2 فروری جمعرات درج ذیل مقامات پر اراکین لجنتہ العلماء کا درس قرآن ہوگا ۔ عوام سے استفادہ کی درخواست کی جاتی ہے ۔ مولانا عبدالملک المظاہری صدر لجنتہ العلماء بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی میں درس قرآن دیں گے ۔ مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی رکن عامہ لجنتہ العلماء بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دیں گے ۔۔

مرکزی سالانہ جشن
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : سالانہ مرکزی جشن ثانی زہرا شہزادی زینب 2 فروری 9 بجے دن الاوہ سرطوق دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا سید دلدار حسین عابدی خطاب کریں گے ۔ صدر انجمن الحسین الہند نوحہ خواں جناب میر مظفر علی مجاہد خاں ، تراب علی ، میر مہدی علی قصیدہ خوانی کریں گے ۔ مدعو شعراء ممتاز دانش ، احسن شکارپوری ، میر تقی میر ، مظہر عابدی ، تقی گلبرگوی ، علی جواد شہپر منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔۔

تحریک اسلامی کا مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : محمد قمر قادری کی اطلاع کے بموجب تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 2 فروری بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مبلغین تحریک اسلامی کی قرات کلام پاک و نعت مصطفی ﷺ سے اجتماع کا آغاز ہوگا ۔ امیر تحریک اسلامی مولانا مفتی محمد آصف بلال قادری کا ’ حسن اخلاق ‘ عنوان پر خطاب ہوگا اور اس کے علاوہ ذکر جہری و دعا ہوگی ۔ بارگاہ شاہ کونینﷺ میں سلام کا نذرانہ پیش کیا جائے گا بعد ازاں حلقے لگائے جائیں گے ۔۔

 

آج مرکز خد مت خلق میں ذکر وسلوک کا خصوصی پروگرام
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : مفتی عبدالمنعم فاروقی کی اطلاع کے مطابق حافظ قاری شاہ محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی صابری نبیرہ حضرت قطب دکنؒ بانی وسکریٹری مرکز خد مت خلق کے سفر عمرہ کے موقع پر خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ کے زیر اہتمام آج بعد نماز مغرب احاطۂ مرکز خد مت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ نزد سات گنبد حیدرآباد میں ذکر وسلوک کا پروگرام بعنوان ’’مجلس ذکر وسلوک ومحفل تہنیت ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے ۔ حافظ قاری شاہ محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی صابری نبیرہ حضرت قطب دکنؒ بانی وسکریٹری مرکز خد مت خلق اس پروگرام کی نگرانی اور خصوصی خطاب کریں گے، حافظ تاج الدین سعید کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوگا، مولانا حافظ عبدالواسع قریشی ،حافظ تاج الدین سعید بارگاہ نبویؐ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے، مفتی عبدالمنعم فاروقی ناظم تعلیمات مدرسہ صفہ حیدرآباد نظامت کا فریضہ انجام دیں گے ،خواہش مند مرد وخواتین کو سلاسل اربعہ میں بیعت بھی کیا جائے گا، ذکر جہری کے بعد دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آئے گا، خواتین کے لئے پردے کا معقول نظم کیا گیا ہے، پروگرام کے اختتام پر محمد عرفان اللہ ڈائرکٹر سکسس دی اسکول کی جانب سے مہدی پٹنم تک اسکول بسوں کا نظم رکھا گیا ہے ۔

 

آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شیعہ وقف کانفرنس
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام دوسری سالانہ تلنگانہ اسٹیٹ لیول شیعہ وقف کانفرنس کا 5 فروری 11 بجے دن نہرو آڈیٹوریم ہال مدینہ ایجوکیشنل سنٹر روبرو باغ عامہ نامپلی زیر صدارت جناب میر ہادی علی صدر آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن ، سابق شیعہ ممبر اے پی اسٹیٹ وقف بورڈ منعقد ہوگا جس میں شیعہ رکن پارلیمنٹ ، شیعہ ایم ایل سی ، سابق شیعہ ارکان وقف بورڈ ، علماء ذاکرین ، دانشور سیاسی ، سماجی نمائندہ شخصیتیں شیعہ وقف کانفرنس میں 11 بجے دن تا 4 بجے شام شیعہ وقف جائیدادوں کا تحفظ ، علحدہ شیعہ وقف بورڈ کے قیام کے ضمن میں شیعہ قوم کے مطالبہ پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کا رول اور دیگر شیعہ مسائل پر حصہ لیں گے ۔ جناب مرزا مہدی حسین ایڈوکیٹ نائب صدر آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن اور جناب سید لائق علی صدر شیعہ ڈیولپمنٹ ویلفیر آرگنائزیشن نے شرکت کا معروضہ کیا ہے ۔۔

 

شعبہ خواتین بزم علم و ادب کا
سالانہ جلسہ و مشاعرہ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : شعبہ خواتین بزم علم و ادب کی جنرل سکریٹری محترمہ عاصمہ خلیل کی اطلاع کے بموجب شعبہ خواتین کا سالانہ جلسہ زیر نگرانی محترمہ سیدہ عابدہ کریم ( صدر ) اور مشاعرہ زیر صدارت پروفیسر اشرف رفیع ، اردو مسکن خواجہ شوق ہال 4 فروری 4 بجے شام منعقد ہوگا ۔ اس سلسلے کی میٹنگ 30 جنوری کو مسدوسی ہاوز مغل پورہ میں صدر شعبہ خواتین سیدہ عابدہ کریم کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ نائب صدر شعبہ محترمہ خیر النساء علیم نے تجاویز پیش کی ۔ جس پر یہ طئے پایا کہ اردو زبان و ادب کی مختلف اصناف میں دیرینہ خدمات انجام دیتے ہوئے ترویج و ترقی میں اہم رول ادا کرنے والی خواتین کو ایوارڈز و توصیف نامے پورے تزک و احتشام کے ساتھ پیش کیے جائیں گے اور حال ہی میں منعقدہ طالبات کے لیے اردو جنرل نالج ٹسٹ میں انعام اول ، دوم اور سوم آنے والی طالبات کو رقمی انعامات اور سند کے علاوہ تمام شرکا طالبات کو سند دی جائے گی ۔۔

سنی دعوت اسلامی کا
دو روزہ ریاستی اجتماع
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی نگران سنی دعوت اسلامی اے پی و تلنگانہ نے سنی دعوت اسلامی کے مرکز موتی مسجد دلی دروازہ نیا پل میں تحریک کے مبلغین و کارکنان کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیکی کی طرف رہبری کرنے والا نیکی کرنے والے کی طرح ہے ۔ مولانا نے کہا کہ عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی جو دنیا کے مختلف ممالک اور ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں خدمت دین میں مصروف ہیں اور عوام کو علم و عقائد کے متعلق درس دینے میں مشغول ہے اور نیک مقاصد کے تحت اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں ۔ اسی مقصد کے تحت سرزمین حیدرآباد دکن میں ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کی سطح پر سالانہ ریاستی سنی اجتماع 4 ، 5 مارچ عیدگاہ میر عالم نزد زو پارک پر منعقد ہونے جارہا ہے ۔ پہلا دن بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا 8 بجے شب صرف خواتین کے لیے اور 5 مارچ اتوار صبح 8 تا 10 بجے شب مرد حضرات کے لیے نظم رہے گا ۔ بیرونی و مقامی علماء کرام و مبلغین سنی دعوت اسلامی کے بیانات ہوں گے اور نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ اجتماع میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کے پیش نظر وسیع پیمانہ پر انتظامات کو قطعیت دی جارہی ہے ۔۔

 

آج غیر طرحی محفل
حیدرآباد ۔ یکم فروری (راست) ممتاز لکھنوی کی اطلاع کے بموجب غیر طرحی محفل مدح اہلبیتؑ زیراہتمام بزمِ صریر خامہ 2 فروری بروز جمعرات بوقت 9 بجے شب بمقام بشارت منزل نزد گول قبر دارالشفاء مقرر ہے۔ جس میں مہمان و میزبان مدعو شعرائے کرام کلام پیش کریں گے۔ مہمان شعراء جناب ظفر عراقی، جناب نشترؔ مالکی، جناب سید تمجید حیدر ، نظامت جناب نشتر مالکی انجام دیں گے۔

آج جلسہ اصلاح معاشرہ سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں
حیدرآباد ۔ یکم فروری (راست) دارالعلوم حیدرآباد کے پریس نوٹ کے بموجب جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد کے زیراہتمام آج بعد نماز مغرب بمقام مسجد مولانا عاقلؒ حسامی احاطہ دارالعلوم حیدرآباد شیورام پلی زیرصدارت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی صدر دینی مدارس بورڈ تلنگانہ و اے پی جلسہ اصلاح معاشرہ سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوگا۔ عالم اسلام کے مشہور علماء کرام فضیلۃ الشیخ حامد اکرم بخاری مدنی حفظہ اللہ مدرس بخاری شریف مسجد نبوی شریف اور سعادۃ الدکتور عامر بن محمد فداء بھجت ، استاذ فقہ اسلامی جامعہ طیبہ مدینہ منورہ اور دیگر علماء مخاطب کریں گے۔ فضیلۃ الشیخ حامد اکرم بخاری جو مسجد نبوی شریف میں درس بخاری دیتے ہیں مغرب کی نماز کی امامت کریں گے۔ مولانا محمد رحیم الدین انصاری ناظم جامعہ اور مولانا محمد حسام الدین ثانی مہتمم جامعہ نے علماء کرام، دینی مدارس کے اساتذہ کرام اور عامۃ المسلمین سے اس عظیم الشان جلسہ میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

عالم اسلام کے مشہور محدث کے درس بخاری شریف کی دارالعلوم حیدرآباد میں آج دوسری نشست
حیدرآباد ۔ یکم فروری (راست) دارالعلوم حیدرآباد کے پریس نوٹ کے بموجب عالم اسلام کی مشہور محدث فضیلۃ الشیخ الدکتور حامد اکرم بخاری حفظہ اللہ استاذ بخاری شریف مسجد نبوی مدینہ منورہ کے خطاب کی آج 10 بجے صبح دوسری نشست بمقام جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد، شیورام پلی حیدرآباد منعقد ہوگی جس میں مہمان مکرم بخاری شریف کا درس دیں گے اور سعادۃ الدکتور عامر بن محمد فداء بہجت حفظہ اللہ استاذ فقہ اسلامی جامعہ طیبہ مدینہ منورہ، فقہ کے طریقۂ تدریس کے موضوع پر تفصیلی خطاب کریں گے۔ مولانا محمد رحیم الدین انصاری ناظم جامعہ و مولانا محمد حسام الدین ثانی مہتمم جامعہ نے دینی مدارس کے فضیلت اور تخصصات کے طلبہ، اساتذہ کرام اور علماء عظام سے اس اہم علمی و دینی اجلاس میں شرکت کی خواہش کی ہے۔