مذہبی خبریں

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ /25 جنوری (راست) تحریک اسلامی کا اجتماع /26 جنوری کو بعد نماز عشاء مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔

انجمن فلاح معاشرہ کا اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ /25 جنوری (راست) ڈاکٹر محمد مشتاق علی صدر ، ڈاکٹر ایم اے انصاری معتمد عمومی ، جناب محمد بن سعید شریک معتمد ، جناب اسمعیل شریف ، جناب شمیم محی الدین ، جناب محمد فہیم الدین ، نائب صدور ، جناب اسد اللہ بیگ خازن ، جناب محمد شرف الدین قریشی معتمد اجتماعی شادیاں ، جناب منیر بیگ معتمد برائے پبلک سٹی اینڈ فنڈس ، جناب یونس ذکی ، معتمد اسٹیڈی سرکل ، و دیگر اراکین عاملہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس کی مدد شامل ہونے کی وجہ سے ان شادیوں کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اور جناب محمد محمود علی نائب وزیر اعلیٰ سے بھی اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر مستحق لڑکیوں کی شادیوں میں شرکت فرمائی ۔ انجمن نے ان تمام اہل خیر حضرات سے اظہار تشکر کیا ۔ جنہوں نے مستحق لڑکیوں کی شادیوں میں مالی تعاون کیا اور صفاء بیت المال سے بھی اظہار تشکر کیا کہ مہمانوں کیلئے پینے کا صاف پانی مفت فراہم کیا ۔ نیز اُن تمام روزناموں سے اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے مسلسل تین ماہ سے اجتماعی شادیوں کی نیوز نمایاں طور پر شائع کی ۔ آخر میں محکمہ پولیس سے اظہار تشکر کیا کہ وہ نائب وزیر اعلیٰ کی آمد پر بندوست کیا ۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ /25 جنوری (راست) حضرت سید شاہ انعام اللہ قادری الحیدریؒ موقوعہ حیدر شاہ کورٹ سن سٹی زیرصدارت حضرت سید حامد حسین شطاری صاحب /27 ربیع الثانی بروز جمعرات بعد العصر درگاہ حضرت سید شاہ میراں حسینی بغدادی سے جلوس صندل مالی برآمد ہوگا ۔ بعد المغرب صندل مالی انجام پائے گی ۔ بعد العشاء فیضان اولیاء پر خطابات ہوں گے ۔

جلسہ فیضان غوث الثقلینؒ
حیدرآباد ۔ /25 جنوری (راست) مسجد منت اہل سنت والجماعت بنڈلہ گوڑہ غوث نگر لیک ویو ہلز میں بروز جمعہ /27 جنوری بعد نماز مغرب جلسہ فیضان غوث الثقلینؒ مقرر ہے ۔ نگرانی قاری محمد نعیم الدین قادری موسوی کریں گے ۔ مولانا حافظ و قاری سمیع اللہ نوری کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ محمد مسکین الدین صدارت کریں گے ۔

 

عرس شریف حضرت شیخ جی حالی کا آغاز
حیدرآباد /25 جنوری ( پریس نوٹ ) حضرت پیر شاہ محمد قاسم ابوالعلائی المعروف بہ حضرت شیخ جی حالیؒ کے پانچ روزہ دو سو سالہ عرس شریف 26 جنوری تا 30 جنوری کو مرکزی آستانہ ابوالعلائیہ اردو شریف منعقد ہوگا ۔ سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت ممدوح مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ناگوری ابوالعلائی نے بتایا کہ 26 جنوری بروز جمعرات 8.30 بجے شب نذر حضرت شیخ جی حالی منقبتی طرحی مشاعرہ بہ طرح ولایت کا ہیں ایک روشن ستارہ شیخ جی حالی منعقد ہوگا ۔ جس میں مہمان خصوصی مولانا سید فضل المتین معینی چشتی ( گدی نشین بارگاہ حضور غریب نوازؒ) شرکت کریں گے ۔ شعراء کرام میں مسرس عقیل ہاشمی محسن جلگانوی ، جلال عارف فاروق شکیل ، اکبر خان اکبر ، طیب پاشاہ قادری ، سردار سلیم ، وجہیہ اللہ سبحانی ، محمد شمس الدین زباں ، اسلم فرشوری ، جنید حسینی جنید ، یوسف روش ، کامل حیدرآبادی ، عقیل احمد عقیل ، عظیم عارفی ، انیس احمد ، مسعود الاظہری کلام سنائیںگے ۔ جبکہ ناظم مشاعرہ قاضی فاروق عارفی ہوں گے ۔ 27 جنوری بروز جمعہ 8 بجے شب محفل نعت شریف قصیدہ بردہ شریف و حلقہ ذکر 28 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز مغرب صندل مالی و محفل سماع 29 جنوری بروز اتوار بعد نماز فجر تا 8 بجے صبح ختم قرآن مجید بعد نماز مغرب تا 11 بجے شب محفل سماع و چراغاں اور 8.30 بجے شب محفل چیراغاں مقرر ہے ۔ 30 جنوری بروز پیر بعد نماز مغرب تا 10 بجے شب محفل سماع و قل شریف مقرر ہے ۔