مذہبی خبریں

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( راست ) : جامع مسجد حسین نگر بنڈلہ گوڑہ میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب ’ ماں باپ کی عظمت ‘ پر ہوگا ۔ جناب معلم حسین الکثیری صدر مجلس انتظامی نے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔

خواتین کانفرنس کے تعارفی اجتماعات
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( راست ) : جشن تاسیس جامعتہ المومنات کی اختتامی تقریب دو روزہ کل ہند خواتین کانفرنس کے بضمن تعارفی اجتماع برائے خواتین 20 جنوری کو مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین کی صدارت میں بمکان سید مولانا اولڈ ملک پیٹ واحد نگر میں 2 بجے دوپہر اور بمکان محمد شہاب الدین قاضی پورہ میں 2 بجے دوپہر منعقد ہونگے ۔۔

مولانا غلام احمد قریشی نقشبندی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( راست ) : بعنوان ’ زبان اولیاء پر ہے ترانہ غوث اعظم کا ‘ مفتی غلام احمد قریشی مجددی قبل نماز جمعہ جامع مسجد مالن بی صاحبہ اہلسنت و جماعت یاقوت پورہ اور جامع مسجد شاہی شیخہ حصہ فاطمہ نگر نرخی پھول باغ حافظ بابا نگر میں خصوصی خطاب کریں گے ۔۔

زیارت آثار مبارک و محفل سماع
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( راست ) : حسب قدیم عملدر آمد 20 جنوری بمکان جناب سید شوکت علی بیابانی شاستری پورم کالونی میں آثار مبارک کی زیارت بعد نماز عصر تا عشاء زنانہ کو کرائی جائے گی ۔ اس کے بعد دوران محفل سماع مرد حضرات کو زیارت کرائی جائے گی ۔۔

جلسہ میلاد النبیؐ و فیضان غوث اعظمؒ
اور تقسیم اسناد انعامات
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( راست ) : مسجد رحمانی گڈی باؤلی عقب جونیر کالج چنچل گوڑہ جلسہ میلاد النبیؐ و فیضان غوث اعظمؒ ، تقسیم اسناد ، انعامات 22 جنوری کو بعد نماز عشاء بصدارت قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی ، صوفی اعظم دوم حسنی حسینی قادری منعقد ہے ۔ علماء کرام حضرت سید شاہ مصطفی علی صوفی ، سعید پاشاہ قادری ، ابوتراب ، ڈاکٹر مرتضی علی صوفی ، حیدر پاشاہ قادری ، مفتی فاروق محی الدین قادری ، مفتی ضیا الدین نقشبندی مخاطب کریں گے ۔۔

جلسہ فیضان غوث الثقلینؒ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( راست ) : انجمن فیضان المسلمین کے زیر اہتمام جلسہ فیضان غوث الثقلین ؒ 20 جنوری بعد نماز عشاء بمکان سید منیر الدین قادری سنگم سٹی قریب عیدگاہ پیراں چیرو میں زیر نگرانی مولانا شاہ حافظ محمد عبدالحمید ملتانی القادری الشطاری مقرر ہے ۔ محفل قصیدہ بردہ شریف ہوگی ۔ بعد ازاں قرات و نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ مولانا حافظ محمد عابد حسین نظامی ملتانی ، مولانا محمد بشیر الدین ، مولانا محمد عبدالخالق ملتانی قمر پاشاہ کے علاوہ دیگر علمائے کرام کے خطابات ہوں گے ۔۔

غوث الوریٰ کانفرنس
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا محمد ذاکر حسین اشرفی ناظم اعلی دارالعلوم سمنانیہ اشرف المدارس کے بموجب غوث الوریٰ کانفرنس 25 جنوری بعد عشاء روبرو مسجد حضرت امیر حمزہ بابا سیلانی نگر بورا بنڈہ میں مقرر ہے ۔ مولانا محمد احمد نقشبندی ، مولانا مفتی محمد نیر اعظم ، مولانا محمد شہنواز عالم ، مولانا آصف اقبال ، حضرت امیر مینائی مخاطب کریں گے ۔۔

جلسہ سیرت غوث اعظمؒ و
تہنیتی جلسہ و طرحی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ادارہ ادب صادق کا جلسہ سیرت غوث اعظم ؒ و طرحی مشاعرہ بطرح ’ اب تو ستر کا ہوگیا صادق ‘ 20 جنوری کو 7 بجے شام سہیل منشن مہدی پٹنم پلر نمبر 17 منعقد ہوگا ۔ جلسہ سیرت غوث اعظمؒ کو مسرز ضیا عرفان حسامی ، قاضی محمد سراج الدین رضوی ، مولانا نادر المسدوسی ، ڈاکٹر فرید الدین صادق مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کے بعد ادارہ کے صدر ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق کو تہنیت پیش کی جائے گی جب کہ جناب حلیم بابر کو بھی تہنیت پیش کی جائے گی ۔ آخر میں طرحی مشاعرہ زیر صدارت ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق منعقد ہوگا ۔۔

 

عرس شریف
شمس آباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع مدن پلی جو شمس آباد سے 9 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے درگاہ حضرت سید صاحب ؒ کا 21 جنوری عرس شریف مقرر ہے ۔ صندل شریف بعد نماز مغرب مدن پلی گاؤں سے برآمد ہو کر درگاہ شریف تک پہنچے گا ۔ صندل مالی کی رسم متولی درگاہ محمد جبار عرفانی اور محمد حفیظ کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا ۔ بعد صندل شریف تبرک تقسیم کیا جائیگا اور قوالی کا پروگرام بھی ہوگا ۔۔

 

غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد۔/19جنوری، ( راست ) بزم  جان نثار ان مصطفے کے زیر اہتمام 22واں سالانہ غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ21جنوری بروز ہفتہ بعد عشاء بمقام دفتر بزم مکان نمبر 2RT33 چندولال بارہ دری نزد رینبو اسکول زیر سرپرستی حضرت مولانا سید شاہ قبول پادشاہ شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن ، زیر نگرانی حضرت مولانا سید شاہ اعظم علی صوفی حسنی الحسینی قادری صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ مقرر ہے۔ مہمانان خصوصی حضرت سید شاہ محمد احسن الدین شرفی رضوی سجادہ نشین شرفی چمن ہوں گے۔ رفیع الدین شرفی، ڈاکٹر فاروق شکیل ، سردار سلیم، اسلم فرشوری ، کامل حیدرآبادی ، شاخ انور عادل آباد، تاج مضطر ورنگل، علی الدین ورنگل، یوسف روش ، حافظ شمس الزماں ، قاضی اسد ثنائی، انجم شافعی، احمد علی تاجی شرفی معتمد بزم میلادالنبی ، خان اطہر، ظہیر الدین بابر، قاری انیس احمد، اسد خان کے علاوہ دیگر نعت گو شعراء شرکت کریں گے۔مشاعرہ کا آغاز قاری انیس احمدکی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ جناب احمد محی الدین قادری الجیلانی صدر بزم خطبہ استقبالیہ دیں گے۔ داعی محفل و معتمد بزم جناب محمد ہارون نقشبندی نے شرکت کی گذارش کی ہے۔ جناب ضیاء عرفان قادری حسامی نظامت کریں گے۔