مدہول میں قریشی کمیٹی ہال کی سنگ بنیاد تقریب

مدہول /4ستمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) مد ہول میں مسلم قریشی کمیٹی ہال کی تعمیر کیلئے ایم ایل اے مدہول جی وٹھل ریڈی کے ہا تھوں سنگ بنیاد رکھا گیا اس موقع پر جی وٹھل ریڈی نے صحافیوں کو بتا یا کہ قریشی کمیٹی ہال کی مدہول میں اشد ضرورت تھی جس کی تعمیر کیلئے قریشی کمیٹی کے لو گ بار ہا نمائندگی کر رہے تھے جس پر جناب افروزخان ٹی آر ایس پارٹی صدر مد ہول منڈل نے جی وٹھل ریڈی سے کا میا ب نما ئندگی کر تے ہوئے ایم ایل فنڈ کے تحت 2 لا کھ 50 ہزار روپئے منظور کروائے تا کہ قریشی کمیٹی ہال سے قریشیوں کی ضرورتیں پوری ہو سکے اس موقع پر قریشی برادری کی جا نب سے جی وٹھل ریڈی ، جناب افروز خان ، بی انیل سر پنج مدہول ، لکمشی نر سا گوڑ زیڈ پی ٹی سی مدہول کا پر تپاک استقبال کر تے ہو ئے ان کی گلپوشی کی اس موقع پر ایم اے عزیز نا ئب صدر ٹی آرایس پارٹی مدہول ، سید خالد مخدوم سا بقہ ایم پی ٹی سی ، عارف الدین تروڑ سر پنج ، نظیر احمد سا بقہ وارڈ ممبر، سمیع احمد عرف گورے بھائی ، سلیم الدین قریشی کے علاو ہ ٹی آرایس پارٹی قائدین کے علاوہ قریشی برادری کی کثیر تعداد موجود تھی ۔