مدرسہ معاذ بن جبل بودھن میں داخلے

بودھن /13 جولائی ( راست ) مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی بانی و ناظم مدرسہ کے مطابق 9 شوال جمعہ سے مدرسہ معاذ بن جبل بودھن کے تعلیمی سال کا آغاز ہو رہا ہے ۔ اس وقت مدرسے میں ایک سو طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ جنہیں مفت طعام و قیام کی بہرین سہولتوں کے ساتھ معیاری دینی تعلیم اور ضروری عصری تعلیم کا بھی انتظام ہے ۔ مدرسے میں بودھن شہر اور اطراف و اکناف دیہاتوں کے بچے حفظ ، ناظرہ ، قاعدہ اور عالمیت ( اعدادیہ ) کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ چنانچہ اپنے بچوں کو دینی مدارس میں پڑھاکر حافظ و عالم بنانے کے خواہشمند حضرات جلد از جلد مدرسہ ہذا میں داخلہ دلائیں ۔ مدرسے میں 4 چار جوڑ سفید کپڑے اور سفید ٹوپی سر پر بال چھوٹے ہونا شرط ہے ۔ کسی بھی طالب علم کو فون رکھنے کی اجازت نہیں ہے ۔ کپڑے دھونے کیلئے دھبوی کا انتظام ہے ۔ رابطے کیلئے فون نمبر 9441086528 پر ربط کریں۔