مدارس کے اساتذہ کو تربیت دلانے کی مہم کامیاب : مختار عباس نقوی

نئی دہلی: ملک بھر کے مدارس کے اساتذہ کو مین اسٹریم کے تعلیمی نظام سے جوڑنے کے لئے ’تحریک تعلیم ‘‘کے تحت پہلی بار مہم شروع کی گئی ہے۔اس مہم کے تحت اساتذہ کو تر بیت مہیا کرنے کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ دنے کلیدی رول ادا کیا ہے ۔ان اساتذہ میں ۵۰ فیصد خاتون ٹیچر بھی شا مل تھے۔

اور یہ وزارت اقلیتی امور کے ذریعہ اقلیتی طبقہ کی تعلیمی خود کفالت کی سمت میں اٹھایا گیا بہتر قدم ثابت ہورہا ہے۔اس طرح کے تربیتی پروگرام سے وزیر اعظم مودی کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں کمپیو ٹر کے پیغام کو تقویت ملے گی۔ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب مدارس میں طلبا کو مڈ ڈے مہیا کرانے پر بھی تیزی سے کام ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مدارس میں طلبا کو مڈڈے مل مہیا کروانے پر بھی تیزی سے کام ہورہا ہے۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ حکو مت نے مدرسوں سمیت سبھی اقلیتی کمیو نٹی کے تعلیمی اداروں کو مین اسٹریم کی تعلیم سے جوڑ نے کی جنگی سطح پر مہم شروع کی ہے۔جس کے سبب ہزاروں اقلیتی کمیو نٹی کے تعلیمی ادارے آج مین اسٹریم میں جڑ گئے۔