مختلف وجوہات پر تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) خرابی صحت مالی پریشانی اور روزگار کے مسائل سے دلبرداشتہ تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ کارخانہ پولیس کے مطابق 28 سالہ نوین کمار جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا کارخانہ سکندرآباد میں رہتا تھا ۔ 24 اپریل کو اس شخص نے اقدام خودکشی کی تھی جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق نوین خرابی صحت سے کافی پریشان تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 40 سالہ ستیہ نارائنا پیشہ سے خانگی ملازم دولہ پلی پیٹ بشیرآباد میں رہتا تھا ۔ اس شخص کو مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 32 سالہ اڈم جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا ۔ سنیہا پوری کالونی میں رہتا تھا ۔ آج صبح اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔