مختلف وجوہات پر تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے واقعات میں تین افراد بشمول ایک خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ جگت گیری پولیس کے مطابق 26 سالہ سید نواز جو پیشہ سے کار میکانک ، روڈا میستری نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق سید نواز گذشتہ چند روز سے خرابی صحت سے پریشان تھا اور اس نے 26 اکٹوبر کو مبینہ طور پر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت واقع ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نواز خرابی صحت کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ پولیس سرور نگر کے مطابق 70 سالہ خاتون راجماں جو سرینواس نگر کالونی کے ساکن ویرانا کی بیوی ذہنی معذور تھی اور خرابی صحت سے پریشان تھی ۔ جس نے کل سرور نگر تالاب میں چھلانگ لگادی ۔ پولیس نے سرور نگر تالاب سے اس خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 43 سالہ روی جو پیشہ سے تاجر مولی علی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے خرابی صحت سے تنگ آکر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔