مختلف امور پر ارکان کے درمیان گرما گرم مباحث

منڈل پریشد نارائن کھیڑ کے اجلاس کا انعقاد

نارائن کھیڑ /29 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل پرجا پریشد نارائن کھیڑ کی جنرل باڈی کا سہ ماہی اجلاس کا آج 12 بجے دن بمقام منڈل پرجا پریشد میٹنگ ہال نارائن کھیڑ میں زیر صدارت صدر منڈل پرجا پریشد ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں رکن اسمبلی نارائن کھیڑ مسٹر پی کشٹا ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی رکن نارائن کھیڑ منڈل شریمتی سنگیتا شیٹکار بحیثیت مہمانان خصوصی کے علاوہ تحصیلدار نارائن کھیڑ مسٹر رانا پرتاپ سنگھ ، ایم پی ڈی او مسٹر جان نائب صدر ایم پی پی مسٹر مانک گوڑ ، چیرمین مسٹر بھاسکر اور نارائن کھیڑ منڈل سے تعلق رکھنے والے تمام ایم پی ٹی سی ارکان ، سرپنچوں اور دیگر منڈل کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مختلف محکمہ جات جن میں ہارٹیکلچر ، الکٹریسٹی ، آر ڈبلیو ایس ، وٹرنری ، تعلیمات ، آئی سی ڈی ایس ، آئی کے پی ، پنچایت راج ، صحت و طبابت ، ہاوزنگ ، سوشیل ویلفیر ، ریونیو ، آریگیشن ، آر ٹی سی ، کے عہدیداروں نے اپنی اپنی کارکردگی کی رپورٹس پیش کی ۔ اسی دوران جب اے ڈی ای محکمہ ٹرانسکو نے اپنی رپورٹ پیش کی منڈل کوآپشن ممبر مسٹر محمد طاہر ، ایم پی ٹی سی ارکان مسٹر راما کرشنا ، سید مزمل نے محکمہ ٹرانسکو کی کارکردگی پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا اور برقی کی سربراہی میں بے قاعدگیوں کی بھی شکایت کی ۔ جس پر رکن اسمبلی مسٹر پی کشٹا ریڈی اور صدر ایم پی پی ڈاکٹر سنجیوا ریڈی نے مداخلت کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسکو کے اے ڈی ای مسٹر رویندر ریڈی کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اپنی کارکردگی کو درست کرلیں ۔ اس طرح سے جب چیف ٹریفک انسپکٹر آر ٹی سی مسٹر سرینواس گوڑ نے آر ٹی سی کی رپورٹ پیش کی تو منڈل کوآپشن ممبر محمد طاہر ، ایم پی ٹی سی راما کرشنا نے آر ٹی سی کی جانب سے بے اوقات بسیں چلانے اور اسکولی طلباء کو درپیش مسائل پر شدید اعتراض کیا ۔ اسی طرح سے مذکورہ قائدین اور دیگر ایم پی ٹی سی ارکان اور سرپنچوں نے مختلف محکمہ جات کی جانب سے عہدیداروں کی لاپرواہی اور بے قاعدگیوں پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ جس پر رکن اسمبلی مسٹر پی کشٹا ریڈی اور صدر ایم پی پی ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی نے تمام سرکاری عہدیداروں کو انتباہ دیا کہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں ۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت نوٹ لیا جائے گا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن کھیڑ مسٹر پی کشٹا ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی رکن نارائن کھیڑ شریمتی سنگیتا شیٹکار بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے تمام محکمہ جات کے سرکاری عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ علاقہ کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی میں غفلت نہ برتیں ۔ انہوں نے عوامی نمائندوں پر بھی زور دیاکہ وہ تمام محکمہ جات کا وقتاً فوقتاً دورہ کرتے ہوئے محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کے حل میں آسانی ہوسکے ۔