مختصر مگر اہم

نئی دہلی 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکس تنازعہ کی یکسوئی آج سے نفاذ ۔بیرون ملک پوشیدہ کالا دھن کے انکشاف کرنے والوں کو راحت رسانی، ہنوز پوشیدہ رکھنے والوں کو کارروائی کا سامنا۔
٭     لندن : وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی آج برطانیہ کے ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جو اُن کی پارٹی کے بموجب کامیاب رہی۔
٭     صدرجمہوریہ نے ہوڑا میںاپنے رشتہ دار کے مکان کا دورہ کیا۔ اُنھوں نے وہاں 4 گھنٹے 15منٹ گزارے۔ ممتا بنرجی نے ہیلی کاپٹر گراؤنڈ پر اُن سے ملاقات کی۔ دوپہر میں وہ روانہ ہوگئے۔
٭     نئی دہلی : اڈمیرل لانبا بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ، عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔وہ اڈمیرل آرکے دھون کے جانشین ہیں جو سبکدوش ہوگئے۔
٭    قندوز : طالبان کے ہاتھوں افغانستان میں 16 بس مسافر ہلاک۔ایمنسٹی کے بموجب خانہ جنگی میں 12 لاکھ افغان شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔ طالبان نے ہنوز ضلع علی آباد میں مسافر بس پر حملہ کے سلسلہ میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
تاہم گورنر قندوز کے ترجمان سید محمود دانش کے بموجب طالبان نے 16 مسافروں کو ہلاک کردیا ہے اور دیگر 30 کو یرغمال بنالیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کابل میں جاری کی گئی جنھوں نے کہاکہ جنگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اندرون ملک بے گھر افراد بدترین حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں۔
٭    ہوسٹن: فائرنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی۔
٭    واشنگٹن : سورج کے دیوزاد کرونا میں شگاف : ناسا۔ سورج کے کرونا میں اُس مقام پر شگاف پیدا ہوگئے ہیں جہاں سورج کا مقناطیسی میدان توسیع پاکر پہونچ گیا ہے اور بین سیارہ جاتی خلاء میں داخل ہوگیا ہے۔