مختصر خبریں

علی گڑھ ، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بے قاعدگیوں کی اطلاعات کے پیش نظر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جلد ہی انکوائری کرائے گی کہ اس کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس امتحان برائے سیشن 2015-16ء کیلئے تمام گیارہ مراکز میں مسلمہ طریق کار پر عمل ہوا یا نہیں۔
نئی دہلی : ملک کے کئی حصوں میں جاری شدید گرمی کی لہر کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد آج بڑھ کر 2007 تک پہنچ گئی جبکہ کل سے آندھرا پردیش، تلنگانہ اور اُڈیشہ سے مزید اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ درجہ حرات 47.1 ناگپور میں درج ہوا۔