محکمہ ڈاک میں پوسٹ مین کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے رہبری

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : میٹرک امیدواروں کے لیے پوسٹ مین کی 290 جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں آن لائن داخل کرنا ہے ۔ امیدوار کی عمر 18 تا 27 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ فیس پوسٹ آفس میں داخل کرنے کے بعد موبائیل پر ایس ایم ایس آنے پر فارم کو آن لائن داخل کرنے کے لیے فوٹو اور دستخط کے اسکان کرنا ہوگا ۔ میٹرک کامیاب امیدوار اس کی معلومات اور رہنمائی کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال ، عابڈس پر 5 تا 7 بجے شام رجوع ہوں ۔ انتخاب تحریری امتحان کے ذریعہ ہوگا ۔ جو چار پرچوں پر مشتمل ہوگا ۔۔