محکمہ آبرسانی کی جانب سے بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر اثاثہ جات ضبط

حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے آج او اینڈ ایم ڈیویژن نمبر ایکس صاحب نگر کے تحت مکان نمبر 8-85 ، گوتم نگر دلسکھ نگر کی عمارت کے قابضین کے اثاثہ جات کو ضبط کرلیا ۔ اس طرح یہ محکمہ کے بقایہ جات کی ادائیگی میں ناکام ہوگئے ۔ آر آر ایکٹ کی رو سے محکمہ آبرسانی نے یہ کارروائی انجام دی ہے ۔ محکمہ ہذا نے قبل ازیں ریڈنوٹس پیش کردی تھی ۔ کسٹمر تقریبا 83,512 روپئے کے بقائے کی ادائیگی میں ناکام رہے ۔ مسٹر ایم جگدیشور ، آئی اے ایس مینجنگ ڈائرکٹر ، ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی قصور واروں کو متنبہ کیا اور درخواست کی ہے کہ کسٹمرس اپنی ادائیگیاں بروقت کردیں ۔۔