محمد غیاث الدین : 20 لاکھ کے ساتھ 12 سال میں 350 کروڑ کا بزنس

علیگڑھ ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) محمد غیاث الدین نے 12 سال قبل 20 لاکھ میں کاروبار کا آغاز کیا اور اب وہ 350 کروڑ کی تجارت کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تیزی سے ابھرتی ہوئی موبائیل مارکٹ میں اپنے مقصد کو پانے کیلئے قدم رکھا تھا۔ عوام کی نبض کو پہچاننا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہائی ٹیک موبائیلس کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد غیاث الدین نے کہا کہ موبائیل کمپنیوں نے بعض ایسی غلطیاں کی تھی، جس میں میں نے تبدیلی لاتے ہوئے اپنا پروڈکٹ تیار کیا۔ زندگی میں کامیابی کیلئے آپ کو خواب دیکھنے کی ضرورت ہے اور اس خواب کی تعبیر کیلئے سخت اور قوت ارادی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صرف 20 لاکھ کے سرمایہ سے کاروبار کا آغاز کیا تھا اب وہ 350 کروڑ کے مالک ہیں۔ غیاث الدین نے 2002ء میں کولکتہ میں ایک چھوٹا موبائیل امپورٹ یونٹ کا آغاز کیا تھا۔ ان کی دوراندیشی نے انہیں خود کی موبائیل کمپنی قائم کرنے کی ترغیب دی اور اس میں کامیاب رہے۔