محمد عامر اور سرفراز احمد فٹ نیس ٹسٹ میں کامیاب

کراچی ۔15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فاسٹ بولروں محمد عامر اور عثمان شنواری نے فٹنس ٹسٹ میں کامیاب ہوگئے ۔ سرفراز احمد نے فٹنس ٹسٹ میں 17.5 اور محمد عامر نے یویو ٹسٹ میں 18 اسکور کیا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ آل راونڈر محمد نواز اور عماد وسیم اس سے قبل فٹنس ٹسٹ پاس کرچکے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے 17 اپریل کو فٹنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں کے فٹنس ٹسٹ پیر سے شروع ہوئے ہیں۔ محمد نواز پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کا میچ کھیل رہے ہیں اور ان کا فٹنس ٹسٹ ان کے شعبہ کی درخواست پر ہفتے کو کیا گیا ہے باقی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹسٹ بتدریج ہوں گے۔ محمد حسنین کی فٹنس پر کام ہورہا ہے اس لئے وہ اکیڈمی میں موجود ہیں۔ پی سی بی کے مطابق ورلڈ کپ کے لئے منتخب کردہ 23 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹسٹ ہوگا۔