محمد رفیع مرحوم پر مختصر مگر دلچسپ فلم ’’داستان رفیع‘‘

حال ہی میں رجنی آچاریہ نے شارٹ فلم داستان رفیع کی پیشکش کی مختصر فلم داستان رفیع بہت ہی دلچسپ ہے جو مرحوم محمد رفیع پر مبنی ہے۔ اس مختصر فلم میں سنگرس، فلم میکرز ایکٹریس نے مرحوم رفیع کے بارے میں اپنے خیالات پیش کئے لیکن یہ بات کہنا بہت دکھ بھرا رہے گا کہ جہاں سبھی نے اپنے اپنے خیالات دیئے وہیں منگیشکر خاندان کی طرف سے محمد رفیع صاحب کے بارے میں کسی نے بھی اپنا اظہار خیال نہیں کیا ہے۔ رجنی جی نے اس فلم میں بہت ہی بہترین کام کیا۔ اس کے لئے انہوں نے  اپنی تمام جمع پونجی لگادی اس بات کے لئے رجنی جی کو سلام اس سے پہلے پریمیئر کو زبردست رسپانس ملا ہے۔ اس موقع پر ساوتھ کے فلم میکر جئے راج مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے۔