محمد خلیل 2016 کا حساب برابر نہیں کرپائے

نئی دہلی ۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے خلاف گزشتہ مقابلے میں حیدرآباد نے آخری اوور میں پانچ رنز بچانے کا مشکل چیلنج اپنے نوجوان فاسٹ بولر خلیل احمد کو دیا۔ انہوں نے 20 ویں اوور میں پہلی چار گیند کافی شاندار پھینکیں ، لیکن کیمو پال نے پانچویں گیندپر چوکا لگاکر ٹیم کو کوالیفائر 2 میں پہنچادیا۔ دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ خلیل او رکیمو پال آمنے سامنے تھے تو ان دنوں کو دیکھ کر 2016 میں ہوئے انڈر19 ورلڈ کپ کی یادیں تازہ ہوگئیں جبکہ اس دوران کمنٹیٹر بھی ان دونوں کھلاڑیوں کی باتیں کرتے نظر آئے۔یاد رہے کہ 2016 انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز اور ہندوستان نے جگہ بنائی تھی ، جبکہ آخری اوور میں خلیل اورکیمو پال کا آمنا سامنا ہوا تھا، اس مقابلہ میں بھی کیمو پال نے بازی ماری تھی۔ 14 فروری 2016 کو کھیلے گئے اس مقابلہ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر ہندوستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور ہندوستانی ٹیم صرف 145 رن بناکر ہی ڈھیر ہوگئی تھی۔ حالانکہ چھوٹا ہدف ہونے کے باوجود ویسٹ انڈیز کو 49.3 اوورس میں کامیابی ملی تھی۔2016 کا حساب محمد خلیل برابر کرنے میں ناکام رہے۔