محفل درس قرآن مجید و تفسیر

حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( راست ) : مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد ابراہیمی محلہ قادر باغ رنگ روڈ بروز شنبہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ قرات و نعت شریف کے بعد مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے ۔ محفل کا اختتام سلام بحضور سرور کونینﷺ پر ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز محلہ بورہ بنڈہ کا مرکزی اجتماع عام بروز ہفتہ بمقام الخیر سوسائٹی بورہ بنڈہ سائٹ نمبر III نزد بس اسٹاپ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر شیخ عثمان تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز محلہ یوسف گوڑہ کے زیر اہتمام درس قرآن بمکان محمد مبشر محمد یوسف علی روبرو پولیس اسٹیڈیم یوسف گوڑہ چیک پوسٹ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ محمد جاوید علی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی کا درس قرآن مسجد عزیز باغ میں بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ سید اسد اللہ تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ مولانا عبدالملک المظاہری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مسجد ابوبکر صدیقؓ الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں جب کہ مولانا سید عترت احمد حسامی بعد نماز مغرب مسجد قطب شاہی سنتوش نگر مہدی پٹنم میں اور بعد نماز عشاء مسجد مکرم جاہ زیبا باغ آصف نگر میں درس قرآن دیں گے ۔۔