محفل درس قرآن مجید و تفسیر

حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد ابراہیمی محلہ قادر باغ رنگ روڈ بروز شنبہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے ۔ محفل کا اختتام سلام بحضور سرور کونینﷺ پر ہوگا ۔۔
٭٭ اجماع ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے درس قرآن بروز اتوار صبح 7-30 بجے مصری گنج اور بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء اجماع آفس بہادر پورہ مقرر ہے ۔ جس میں لفظی ترجمہ کی تربیت دی جائے گی ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز محلہ بورہ بنڈہ کا مرکزی اجتماع عام بروز ہفتہ بمقام الخیر سوسائٹی بورہ بنڈہ سائٹ نمبر III نزد بس اسٹاپ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر شیخ عثمان تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭جماعت اسلامی جوبلی ہلز محلہ یوسف گوڑہ کے زیر اہتمام درس قرآن بمکان محمد مبشر محمد یوسف علی روبرو پولیس اسٹیڈیم یوسف گوڑہ چیک پوسٹ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ محمد عبدالعزیز تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی عزیز باغ میں درس قرآن مسجد عزیز باغ میں بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ سید اسد اللہ تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔