محفل درس قرآن مجید و تفسیر

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام ہفتہ واری محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی بمقام جامع مسجد ابراہیمی محلہ قادر باغ رنگ روڈ بروز شنبہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ آغاز مولانا محمد پذیر الدین اشرفی کی قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز محلہ بورہ بنڈہ کا مرکزی اجتماع عام بروز ہفتہ الخیر سوسائٹی بورہ بنڈہ سائٹ نمبر III نزد بس اسٹاپ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ شیخ رکن الدین ندوی تذکیر بالقرآن پیش کرینگے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ یوسف گوڑہ کے زیر اہتمام درس قرآن مجید بمکان غلام محی الدین ایڈوکیٹ عقب مسجد الہیٰ یوسف گوڑہ چیک پوسٹ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر شیخ عثمان تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جناب شیخ عماد الدین محسن عمری مدنی بروز اتوار صبح 11-45 تا 1 بجے دن الفا فنکشن ہال سات گنبد روڈ ٹولی چوکی پر سلسلہ وار درس تفسیر قرآن دیں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔