محفل درس قرآن مجید و تفسیر

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام ہفتہ واری محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی بمقام جامع مسجد ابراہیمی محلہ قادر باغ رنگ روڈ بروز شنبہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ آغاز مولانا محمد پذیر الدین اشرفی کی قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے ۔۔

٭٭ جماعت اسلامی محلہ سمتا کالونی سات گنبد کا ہفتہ وار مطالعہ قرآن 23 فروری اتوار بعد نماز فجر بمکان عبدالباسط نیو سمتا کالونی منعقد ہوگا ۔ سورۃ التغابن 64 کی آیات 11 سے 14 کا مطالعہ قرآن ہوگا ۔ محمد رحمت علی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔