محفل درس قرآن مجید و تفسیر

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام ہفتہ واری محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد حبیبیہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی بروز یکشنبہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگی ۔ آغاز مولانا صداقت حسین کی قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ بعد ازاں مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے ۔۔
٭٭ جامع مسجد اعظم پورہ میں بروز اتوار بعد نماز ظہر قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری درس تفسیر بیان کریں گے ۔۔
٭٭ اسلامک اکیڈیمی آف سائنس کی محفل درس قرآن مجید بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد عالیہ گن فاونڈری میں منعقد ہوگی ۔ جس میں ڈاکٹر میر انیس الدین مرحوم کے درس قرآن کی وی سی ڈی سنائی جائے گی ۔ اس ہفتہ سورۃ آل عمران کی آیات 20-1 کا ترجمہ تفسیر مع سائنسی تشریحات سنائی جائے گی ۔۔

٭٭ ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام ہفتہ واری اجتماعات بروز اتوار مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد عصر مولانا مفتی سید ضیا الدین نقشبندی درس حدیث شریف دیں گے ۔ بعد نماز مغرب مولانا محمد مصطفی شریف درس قرآن کریم دیں گے ۔ بعد نماز عشاء مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر نقشبندی درس سلوک نقشبندیہ دیں گے ۔ ذکر و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

٭٭ مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی بروز اتوار بعد نماز مغرب جامع مسجد دھوبن دارالسلام روڈ میں درس قرآن پاک دیں گے جو عشاء تک جاری رہے گا ۔۔