محبوب نگر میں جاریہ سال 4 آبپاشی پراجکٹ مکمل ہوجائیں گے : لکشماریڈی

محبوب نگر /13 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اپوزیشن جماعتیں ضلع کی ترقی کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں بلکہ ترقی کو روکنے کیلئے زور لگارہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز محبوب نگر میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان قائدین کو عوام بہتر سبق دیں گے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے پالمور لفٹ اریگیشن پراجکٹ کو روکنے عوام کا دروازہ کھٹکٹھایا ہے ۔ یہ سب آندھراپردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کی ایماء پر کیا جارہا ہے ۔ جبکہ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر محبوب نگر کو مکمل ہرا بھرا دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اپوزیشن کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔ انہوں نے مزیدک ہا کہ رواں سال کے ختم تک ضلع کے 4 بڑے آبپاشی پراجکٹس مکمل ہوجائیں گے ۔ انہوں نے اپوزیشن کو تعمیری رورل ادا کرنے کا مشورہ دیا اور ضلع کیت رقی میں حائل ہونے والے قائدین کی کوششوں پر حکومت خاموش نہیں رہے گی ۔ پریس کانفرنس میں مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑ ، دیورکدرہ ایم ایل اے وینکٹیشور ریڈی ضلع ٹی آر ایس مائناریٹی سیل ، محمد مقبول ، سریندر ریڈی ، کشور ریڈی ، احمد الدین و دیگر قائدین موجود تھے ۔