محبوب نگر میں آج جلسہ و نعتیہ مشاعرہ

محبوب نگر ۔ 21 ۔ جولائی ( ذریعہ فیاکس ) محمد حاجی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ ضلع محبوب نگر کے زیراہتمام جلسہ فضیلت امام المحدثین حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ و حضرت شیخ سعدی رحمت اللہ علیہ آج بتاریخ 22 جولائی برز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام درگاہ شریف تاج العارفین حضرت برہنہ بادشاہ محلہ بادشاہ باولی زیرنگرانی حضرت ظہیری شاہ چشتی القادری مقرر ہے ۔ جلسہ کو علماء اکرام و مشائخین مخاطب کریں گے ۔ بعد جلسہ نعتیہ غیرطرحی مشاعرہ زیرنگرانی الحاج حلیم بابر منعقد ہوگا۔ جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر سید شاہ امین الدین قادری ، حضرت نور آفاقی ، ڈاکٹر خالق اختر ، صادق فریدی ، سلطان چشتی ، منان رہبر شرکت کریں گے ۔ جناب عزیز معدوم نظامت کے فرائض انجام دینگے بعد مشاعرہ محفل سماع منعقد ہوگی ۔