’مجھے اپنی کوئی فلم پسند نہیں‘

ج کل اپنی کبڈّی ٹیم کے حوالے سے مسلسل ٹی وی اسکرین پر دکھائی دینے والے بالی وڈ کے اداکار ابھیشک بچن جلد ہی اومیش شکلا کی فلم ’آل از ویل‘ کے ساتھ سلورا سکرین پر بھی نظر آئیں گے۔سنہ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کھیلیں ہم جی جان سے‘ ابھیشک کی بطور سولو ہیرو آخری فلم تھی اور اب پانچ برس بعد سولو ہیرو کے طور پر ان کی یہ فلم آرہی ہے۔ ابھیشک بچّن نے بتایا کہ ان کے لیے یہ فلم بہت اہم ہے۔فلم انڈسٹری میں ابھیشک کو آئے اب پندرہ برس ہوگئے ہیں اوراس دوران انھوں نے کئی فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔لیکن ابھیشک کی مانیں تو انھیں خود اب تک کی کوئی اپنی فلم پسند نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں ’مجھے میری کوئی فلم پسند نہیں ہے۔ جب بھی میں اپنی فلم دوبارہ دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ اس سین کو اور اچھی طرح سے کر سکتا تھا۔‘اپنی ناکام فلموں کے بارے میں ابھیشک کہتے ہیں ’ہر ناکام فلم سے میں نے کافی کچھ سیکھا ہے لیکن ہاں میں نے اب تک جتنی بھی فلمیں کی ہیں انھیں لے کر کوئی افسوس نہیں ہے۔‘