مجسمہ امبیڈکر کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج

نارائن پیٹ ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ مستقر پر کل رات سال نو کے موقع پر معمار دستور ہندو ممتاز مجاہد آزادی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مبینہ طور پر کل رات نامعلوم اشرار نے سال نو کا جشن مناتے ہوئے نارائن پیٹ کے امبیڈکر چوراہا پر واقع ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کے ہاتھ کو توڑ کر بے حرمتی کی۔ آج صبح جیسے ہی اطلاع عام ہوئی سینکڑوں افراد امبیڈکر چوراہا پر جمع ہوئے۔ مادیگا ریزرویشن پوراٹا سمیٹی (MRPS) اور امبیڈکر یوجنا سنگم کی جانب سے امبیڈکر چوراہا پر راستہ روکو و دھرنا منظم کیا گیا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اظہاریگانگت کرتے ہوئے دھرنے میں شریک ہوئے۔ رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر وائی یلاریڈی کے علاوہ مسٹر رمیش گوڑ، ڈاکٹر پی نرسمہا ریڈی، مسٹر رتنگا پانڈو ریڈی نے شرکت کی۔

لنگم پیٹ میں نوجوان کی نعش دستیاب
یلاریڈی۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی پنچایت حدود کے جنگلاتی علاقہ میں مالاپاٹی موضع سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نوجوان ملیش کی نعش دستیاب ہوئی۔ سب انسپکٹر راکیش کی تفصیلات کے مطابق کیڑے مارنے والی دوا پی کر خودکشی کرنے کا شبہ کیا جارہا ہے۔ ملیش کچھ عرصہ سے حلق کے درد میں دلبرداشتہ تھا جو 27 ڈسمبر کو مزدوری کے کام پر جاکر واپس نہ آیا اور منگل کے دن اس کی نعش شٹ پلی سنگاریڈی جنگلات میں نظر آئی۔ پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس نے معائنہ کیا۔ نعش مسخ ہوگئی تھی۔ چار دن قبل ہی خودکشی کرنے کا شبہ کیا جارہا ہے۔ مقام حادثہ پر ہی پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ متوفی کی بیوی سویتا بھوانی، سراونتی ہیں۔ حلق کے درد سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے کی افراد خاندان والوں نے پولیس میں شکایت کی۔ پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

نوجوان کی خودکشی
کوٹگیر ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رنجل منڈل کے موضع تاڑبلولی میں ایک 35 سالہ شخص سدرشن ریڈی نے پھانسی کے ذریعہ خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر پولیس مسٹر نریش کے بموجب متوفی کچھ عرصہ سے ذہنی تناؤ میں تھا۔ متوفی کی بیوی منجولہ کی شکایت پر رنجل منڈل پولیس ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔