مجتبیٰ جویلرس کے الٹرا ماڈرن شو روم کا ہمایوں نگر میں آج افتتاح

پہلی مرتبہ روز گولڈ جویلری متعارف، سینکڑوں اقسام کی ڈیزائنر جویلری کا کلکشن
حیدرآباد۔ 14؍اکتوبر۔ ( راست ) ۔ مجتبیٰ جویلرس کے الٹرا ماڈرن جویلری شو روم کا ہمایوں نگر (مہدی پٹنم) میں اتوار 15؍اکتوبر کو 11بجے دن روزگولڈ جویلری کی پیشکش کے ساتھ افتتاح عمل میں آئے گا۔ روزگولڈ جویلری پہلی مرتبہ حیدرآباد میں متعارف کی جارہی ہے روزگولڈ کلر جہاں اپنی کشش آپ ہے وہیں جویلری استعمال کرنے والے کی شخصیت میں نکھار کی ضامن ہوتی ہے۔ پانچ ہزار اسکوائر فیٹ رقبے پر ایرکنڈیشنڈ شو روم میں سنگاپور، اٹلی، ترکی، کویت، دوبئی سے جدید فیشن کے مطابق سینکڑوں اقسام کی جویلری کلکشن کیا گیا ہے جبکہ جوناگڑھ، کولکتہ، ممبئی سے ڈیزائنر جویلری کا غیر معمولی کلکشن حیدرآباد کے باذوق کسٹمرس کے لئے فراہم کیا گیا ہے۔ مجتبیٰ جویلرس جو ایک ایسے جویلرس فیملی سے تعلق رکھتے ہیں جو 1936ء سے گولڈ جویلری بزنس میں اپنی منفرد پہچان کے حامل ہیں۔ ورائٹی، کوالٹی اور کسٹمرس کے اعتماد کی بدولت مجتبیٰ جویلرس کم و بیش چار نسلوں کے پسندیدہ جویلرس رہے ہیں۔ کلاسک جویلری جو امراء اور شاہی خاندانوں کی دوشیزائوں اور خواتین کی پہچان رہی ہے۔ مجتبیٰ جویلرس میں کسٹمرس کی خواہش پر ڈیزائن کی جاتی ہے جبکہ نئی نسل کی پسند کے مطابق ماڈرن جویلری کا غیر معمولی کلکشن ہمیشہ دستیاب رہتا ہے۔ فیشن کی دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ مجتبیٰ جویلرس جویلری ڈیزائنس فراہم کرتے ہیں۔ جناب فضل اللہ بیگ منیجنگ ڈائرکٹر بسم اللہ جویلرس کے بموجب مجتبیٰ جویلرس ناک کی لونگ سے مکمل سراپے کے سادہ، قیمتی نگینوں، ہیرے جواہرات سے مرصع زیورات کا یہ ایک ایسا مرکز ہے جس کی شہرت ہندوستان کے علاوہ خلیجی ، امریکی اور یوروپی ممالک میں ہے۔ این آر آئیز کا یہ پسندیدہ شوروم ہے۔ مجتبیٰ جویلرس ہمایوں نگر میں پہلی مرتبہ خواتین کے لئے ایک خصوصی چیمبر کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں پردہ نشین خواتین زیورات زیب تن کرکے آئینے میں اپنا جائزہ لے سکتی ہیں۔ مجتبیٰ جویلرس کا ایک اور شو روم ملک پیٹ میں ہے۔ ہمایوں نگر شوروم کے افتتاح کے موقع پر دونوں شو روم پر فی تولہ سادہ زیورات پر 2500 روپئے کا ڈسکائونٹ دیا جارہا ہے۔ جبکہ ہیرے جواہرات کی خریدی پر ہر ایک قیراط (Carat) پر 6500 روپئے کا ڈسکائونٹ دیا جارہا ہے اس کے علاوہ الماس، یاقوت، زمرد اور دیگر قیمتی نگینوں کی خریدی پر خصوصی ڈسکائونٹ کا پیشکش کیا گیا ہے۔ جناب عطاء الرحمن، جناب منظور احمد، جناب رفیق احمد اور جناب مرزا اسداللہ بیگ ڈائرکٹرس مجتبیٰ جویلرس نے معزز کسٹمرس سے ان کے تعاون اور اعتماد کی تسلسل کے لئے ان سے اظہار تشکر کیا۔