مجتبیٰ جویلرس کا رمضان شاپنگ لکی ڈرا

میدک کے سید وہاب الدین کو دوبئی کے دورہ کا انعام
حیدرآباد۔ 24؍جون (پریس نوٹ) مجتبیٰ جویلرس کے رمضان شاپنگ کی لکی ڈرا میں جو آج شام ہمایوں نگر مہدی پٹنم میں واقع شو روم میں کیا گیا ضلع میدک کے سیدوہاب الدین کے نام رہا جنہیں دوبئی کے چار روزہ دورہ کی ہوائی ٹکٹ اور تین روزہ رہائش کے انتظامات کے ساتھ پیشکش کی گئی ہے۔ مجتبیٰ جویلرس کے کسٹمرس کی کمسن لڑکی نے کسٹمرس کی کثیر تعداد کی موجودگی میں قرعہ اندازی کی۔ خوش نصیب انعام یافتہ کسٹمر قرعہ اندازی کے وقت موجود نہیں تھے تاہم انہیں فون پر اس کی اطلاع دی گئی جس سے سید وہاب الدین کے ارکان خاندان فرط مسرت سے سرشار ہوگئے اور اسے غیر متوقع قرار دیا۔ ہمایوں نگر اور ملک پیٹ میں واقع مجتبیٰ جویلرس شو رومس میں ماہ رمضان المبارک کے دوران کی گئی شاپنگ پر اس انعام کی پیشکش کی گئی تھی اس کے ساتھ ساتھ ہیروں کی خریداری پر ہر ایک قراط پر ساڑھے چھ ہزار روپئے کی خصوصی رعایت دی گئی تھی اس کے علاوہ الماس، زمرد، پوکھراج اور دیگر قیمتی نگینوں پر بھی خصوصی رعایت دی گئی تھی۔ مجتبیٰ جویلرس جو 80برس سے زائد عرصہ سے سونے کے زیورات کی تجارت میں مصروف و مشغول جویلرس ہائوز کے پس منظر کے حامل ہیں‘ وقفہ وقفہ سے اپنے کسٹمرس کی سہولت کے لئے مختلف انعامات کی اسکیمات کو روشناس کراتے رہے ہیں۔ کلاسیکی اور جدید فیشن کے مطابق زیورات کے غیر معمولی کلکشن، تعلیم یافتہ مہذب اسٹاف اور دیانتدارانہ کاروباری اصول کی وجہ سے مجتبیٰ جویلرس اپنے منفرد پہچان کے حامل ہیں۔ جناب فضل اللہ بیگ، جناب عطاء الرحمن، جناب منظور احمد، جناب رفیق احمد اور مرزا اسداللہ بیگ نے کسٹمرس کے اعتماد اور تعاون کے لئے اظہار تشکر کیا اور یقین دلایا کہ مستقبل قریب میں بھی ایسی کئی اسکیمات کو روشناس کروایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چوں کہ یہ شادیوں کا سیزن ہے اس لئے مجتبیٰ جویلرس کے دونوں شو رومس میں ملک و بیرون ملک کے کلاسیکی اور لیٹسٹ ڈیزائنرس جویلری کے نئے کلکشنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مجتبیٰ جویلرس نے www.mujtabajewellers.com کے ذریعہ آن لائن خریداری کا بھی اہتمام کیا ہے۔