مثبت سوچ کے ذریعہ مقصد کا حصول یقینی

محبوب نگر میں شخصیت سازی پروگرام، نعیم جاوید کا خطاب
محبوب نگر۔31 جولائی(ای میل)موجودہ دور دراصل مسابقتی اور سائنس و ٹکنالوجی کا دور ہے ایسے میں طالب علم حصول علم کے ساتھ ساتھ شخصیت سازی پر بھی اپنی توجہہ مرکوز کریں اور اپنی شخصیت کو خوب سے خوب تر بنائیں تاکہ اپنی منزل کے حصول میں آسانی ہواور ایک کامیاب زندگی گزریںان خیالات کا اظہار جناب نعیم جاویدڈائر کٹرو ٹرینر ہدف(دمام سعود عربیہ) نے آج ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری وپی جی کالج میں شعبہ نظم و نسقِ عامہ کی جانب سے منعقدہ شخصیت سازی کے پروگرام سے کیا۔وہ’’بہانوں سے بہادری کی طرف‘‘عنوان پر مخاطب تھے انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کسی بھی کام کی انجام دہی میں بہانوں سے کام نہ لیں بلکہ چستی اورپھرتی کا مظاہرہ کریں۔اپنے ماضی کا مطالعہ کریں اور حال کو بہتر بنانے کیلئے سعی وجہد کریں۔انہوں طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ مطالعہ کے ذریعے نئی نئی معلومات صاصل کریںاور اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنے آپ کو پوری طرح تیار کرلیں منفی خیالات کو اپنے نزدیک آنے نہ دیں اور بے خوف و خطر ترقی کی طرف گامزن ہوں۔قبل ازیں ڈاکٹر عزیز سہیل لیکچرار نظم ونسق عامہ نے نعیم جاوید کا تعارف پیش کیا ساتھ ہی پرسنالٹی ڈیولپمنٹ سے متعلق پروگرام پر روشنی ڈالی۔پرگرام کے آغاز میںمحی النساء،طہورہ بیگم نے ترانہ ہندی پڑھا۔پرگرام کی صدارت محمد وزیر نائب پرنسپل نے انجام دی۔پرگرام کا اختتام شاجہاں بیگم لیکچرارکامرس کے شکریہ پر ہوا ،ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل نے نظامت کے فرائض انجام دئے ْ اس موقع پر جے ۔وینکٹیشورلو اکیڈیمک کو اڈنیٹر،مسٹر وینکٹ ریڈی ودیگر لیکچرارس اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔