متھرا میں لٹ مار ہولی کی چھ روزہ تقاریب

متھرا (یو پی)۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) برسانہ کی مشہور و مقبول لٹ مار ہولی تقاریب کا چھ روزہ انعقاد دو مرحلوں میں منایا جائے گا۔ مشیل ماکنت مشرا وائس چیرمین اترپردیش براج تیرتھ وکاس پریشد نے کہا کہ اس سال شرکا کو رنگ برنگی ملبوسات فراہم کیئے جائیں گے۔ تاکہ نہ صرف داخلی بلکہ بین الاقوامی سیاحوں کو اس تقریب کی جانب راغب کیا جائے۔ اس چھ روز تقریبات متھرا کے علاوہ برسانہ میں بھی منائی جائے گی۔ جبکہ روایتی طور پر یہ تقریب دو دن کے لیے، مھتار اور برسانہ میں ہی منعقد کی جاتی تھی۔ مشرا نے کہا کہ شرکاء کے جاذب نظر لباس کے باعث لٹ مار ہولی کا پورا علاقہ پرکشش بن جائے گا۔ ہولی سے چند روز پہلے منائے جانے والا یہ تہوار کا مطلب لاٹھیوں سے کھیلنا ہے اس میں عوام نسوانی شکل و صورت اختیار کرتے ہیں جس کا مطلب روایاتی طور پر لاٹھی یا لکڑیوں سے اپنے آپ کو محفوظ کیا جاسکے۔