متنازعہ اراضیات کا مشترکہ سروے

یلاریڈی ۔ 24؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ صحراء اور محکمہ ریونیو کی اراضیات کا پتہ لگانے اور متنازعہ اراضیات کا انکشاف کرنے کے لئے مشترکہ سروے عمل میں لاگیا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا کی ۔ غیر معمولی دلچسپی سے کئی کسانوں کا زرعی اراضی مسئلہ حل ہوتے دکھائی دے رہا ہے ۔ یلاریڈی منڈل میں متنازعہ اراضی 483 ایکڑ ہے ۔ اور منڈل لنگم پیٹ میں 977 ایکڑ ‘ گندھاری منڈل سے 2765 ایکڑ اراضیات مختلف مسائل سے عدم حل ہو کر متنازعہ پڑے ہیں ‘ جس سے مستحق کسانوں کو حق سے محروم رہنا پڑ رہا ہے ۔ مشترکہ سروے کے بعد مستحق کو اراضی ملتی ہے تو سرکاری امداد سے بھی مستفید ہونے کی کسانوں کو امید ہے ۔ اس موقع پر یلاریڈی RDO دیویندر ریڈی ‘ تحصیلدار ماہی پال ریڈی اور محکمہ صحراء عہدیدار موجود تھے ۔