متحدہ ضلع ورنگل کی ممکنہ ترقی کا عزم

ورنگل میں منعقدہ تقریب سے ریاستی وزیر دیاکر راؤ کا خطاب

ورنگل یکم / مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کابینہ میں پہلی مرتبہ شمولیت اور عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد ورنگل آمد پر پالاکرتی رکن اسمبلی ایرابلی ، دیاکر راؤ کا پارٹی کارکن اور چاہنے والوں کی جانب سے زبردست ریالی اور او سٹی میں منعقدہ جلسہ عام میں سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ ورنگل آمد پر ٹی آر ایس اقلیتی قائدین شیخ عثمان علی ، سابق وقف بورڈ چیرمین ڈسٹرکٹ ورنگل ، محمد غوث ، محمد حبیب خان کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے گلپوشی کی ۔ پمبرتی سے زبردست ریالی نکالی گئی جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا ۔ شہر آمد پر دیاکر راؤ نے یادگار شہداں ، کالوجی مجسمہ، امبیڈکر مجسمہ ، جوتی راؤ پلے ، جے شنکر مجسمہ پر پھول مالا چڑھائی ۔ ایک بڑا ہار کو کرن کی مدد سے دیاکر راؤ کو پہنایا گیا ۔ دیاکر راؤ کے ہمراہ ایم پی دیاکر ، ارکان اسمبلی چلادھرما ریڈی شنکر نائیک ، آر رمیش ، ڈاکٹر راجیا ، سابق اسپیکر مدھو سدھن چاری ، سابق ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری ، کوڈا چیرمین یادو ریڈی و دیگر موجود رہے ۔ او سٹی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ ضلع ورنگل کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مجھ پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ریاستی وزیر کی حیثیت سے اس ذمہ داری کو بہ حسن خوبی انجام دوں گا ۔ ورنگل ماسٹر پلان پر عمل آوری کی جائے گی ۔ رنگ روڈ کے کاموں کو تیز رفتاری کے ساتھ پورہ کیا جائے گا ۔ کاکتیہ میگا ٹیکنیکل پارک اور دیگر ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد پورہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کی بہترین کارکردگی کو نظر میں رکھ کر عوام نے دوبارہ ریاست کا اقتدار ٹی آر ایس کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر ایرابلی پردیپ کمار راؤ ، محمد یعقوب پاشاہ ، محمد عارف ، ونئے بھاسکر ، گنڈو سدھا رانی ، قمر النساء بیگم کے علاوہ ٹی آر ایس کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔